Inquilab Logo

اب گھروں میں استعمال ہونے والےصابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ

Updated: November 30, 2021, 11:47 AM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان یونی لیور اور آئی ٹی سی جیسی کمپنیوں نے اپنی وھیل ڈٹرجنٹ پائوڈر،لکس صابن جیسی منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا،ان کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتوں خصوصی طور پر ڈیزل اور پام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کو اپنے اقدام کی اہم وجہ قرار دیا

Now the products used for cleaning will also become more expensive.Picture:INN
اب صاف صفائی کیلئے استعمال ہونے والی مصنوعات بھی مہنگی ہوجائیں گی۔ تصویر: آئی این این

گھریلو استعمال کی اشیاء بنانے والی کمپنی ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ(ایچ یو ایل) اور آئی ٹی سی لمیٹڈ نے اپنی چنندہ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ زیادہ لاگت کی وجہ سے فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ اس وجہ سے کپڑے دھونے کے پائوڈروھیل کے ایک کلو کے پیکٹ کی قیمت میں ۳ء۵؍فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
چنندہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
 کمپنی نے کہا کہ چنندہ پروڈکٹس کی قیمت آدھا کلواور ایک کلو کے پیک پر بڑھائی گئی ہے۔ ایچ یو ایل نے اپنے ایک کلو کے وھیل ڈیٹرجنٹ پائوڈر کی قیمت میں ۳ء۴؍فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے آدھا کلو کے وھیل کے پیک کی قیمت ۲؍روپے بڑھ جائے گی۔ اس نے رِن ڈٹرجنٹ بار اور لکس صابن کی قیمت میں بھی اضافہ کیا ہے۔کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ دور میں مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے سامان کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔
پوری انڈسٹری نے قیمتیں بڑھائیں
 پوری انڈسٹری نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ آئی ٹی سی کی توجہ کاسٹ مینجمنٹ سے پراثر انداز میں نمٹنے پرہے۔ لاگت کو کم کرنے اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کے سبھی طریقوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تاکہ انہیں پورا بوجھ صارفین پر نہ ڈالنا پڑے۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ مصنوعات کی قیمت بڑھانا ہیحتمی متبادل نہیں ہوتا ہےکیوں کہ ہم گاہک کو ہر ممکن طور پر متاثر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
مہنگائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
 فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز(ایف ایم سی جی) کمپنیوں کو گزشتہ کچھ دنوں سے مہنگائی کے دبائو کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہ دبائوایندھن کی بڑھتی قیمتوں،پام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ دیگر اہم اشیاءکی قیمتوں کے علاوہ مال ڈھلائی کی بڑھتی لاگت کے سبب ہے۔ حال ہی میں پارلی پروڈکٹس نے بھی زیادہ لاگت کو کم کرنے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس نے اپنے بسکٹ کے سبھی زمروں کی قیمتوںکو بڑھایا ہے۔ حالانکہ کچھ چیزوںکے پیکٹ کا وزن کم کیا ہے۔
قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ
 جون سہ ماہی کے ریزلٹ میں ایچ یو ایل کے اعلیٰ عہدےداران نے کہا کہ اس نے جلد کی صفائی، لانڈری اور چائے کی مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا ہے۔کمپنی کے انتظامیہ نے کہاکہ بزنس ماڈل کو بچائے رکھنے کیلئے یہ ضروری تھا۔پھر ستمبر سہ ماہی کے ریزلٹ کے وقت کمپنی نے آگاہ کیاکہ سامان کی تیاری میں استعمال ہونے والے سامان کی قیمت زیادہ ہی رہنے والی ہے۔ کمپنی کے اعلیٰ عہدےداران نے اس وقت کہا تھا کہ قیمتوں میں کافی سوچنے کے بعد اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے سی ایف او ریتیش تیواری نے رزلٹ کے بعد تجزیہ کاروں کو بتایا کہ پام آئیل اور اس کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ ان پٹ قیمتیں پہلے ہی سے اپنی اعلیٰ ترین سطح پر تھیں۔ جبکہ پام آئیل کی قیمتیں مزید بڑھتی جارہی ہیں۔ اسٹاک پر بھی ٹھیک ٹھاک ہے۔ ہم امید کرتے ہیںکہ عالمی قیمتیں مستقبل قریب میں ہمارے لئے مددگار ثابت ہونگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK