وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ کے۳۰۰؍ میگا واٹ کے نوکھرا شمسی پروجیکٹ کو قوم کے نام کیا۔
EPAPER
Updated: February 17, 2024, 10:20 AM IST | Agency | New Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ کے۳۰۰؍ میگا واٹ کے نوکھرا شمسی پروجیکٹ کو قوم کے نام کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ کے۳۰۰؍ میگا واٹ کے نوکھرا شمسی پروجیکٹ کو قوم کے نام کیا۔
راجستھان کے بیکانیر ضلع میں ایکڑ پر پھیلے ہوئے اس منصوبے کو سی پی ایس یو اسکیم (مرحلہ دوم ) کے تحت۱۸۰۳؍کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ ریاست تلنگانہ کی سبز توانائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہر سال ۷۳۰؍ ملین یونٹس کی پیداوار کے ساتھ، یہ پروجیکٹ نہ صرف ۱ء۳؍لاکھ گھرانوں کو روشن کرے گا، بلکہ ہر سال۶؍ لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ اس منصوبے سے۲۵؍ برسوں کے عرصے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو ۱۵؍ ملین ٹن تک محدود رکھنے کی توقع ہے۔ فلیگ شپ میک اِن انڈیا پروگرام کے تحت اس پروجیکٹ میں ۱۳؍ لاکھ سے زیادہ سولار پی وی ماڈیولز نصب کئے گئے ہیں، جس سے حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت کے عزم کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ این ٹی پی سی اپنے پورٹ فولیو میں زیادہ سے زیادہ صاف ستھری توانائی کو شامل کرکے ایک ’’مبنی بر انصاف منتقلی‘‘ کیلئے سرگرم عمل ہے، لہٰذا یہ پروجیکٹ کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور اس طرح ایک صاف ستھرے اور پائیدار توانائی کے مستقبل میں اپنا تعاون دے گا۔