Inquilab Logo

پوری دُنیا میں وہاٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد ۲؍ ارب سے متجاوز

Updated: February 14, 2020, 4:35 PM IST | Agency | New Delhi

اس سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم سے روزانہ ۶۰؍ ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں، کمپنی کے لئے ہندوستان سب سے بڑا بازار ، ۴۰؍ کروڑ سے زائد صارفین

وہاٹس ایپ ۔ تصویر : آئی این این
وہاٹس ایپ ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : دنیا کے مشہور سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم وہاٹس ایپ کے صارفین کی تعداد  ۲؍ ارب سے متجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ روز ہی کمپنی  نے اس تعلق سے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ  پوری دنیا میں اس کے صارفین کی تعداد  ۲؍ ارب سے زائد ہو گئی ہے جبکہ ہندوستان اس کے لئے اب بھی سب سے بڑا مارکیٹ ہے۔ حالانکہ کمپنی نے ہندوستان میں اپنے موجودہ صارفین کی تعداد نہیں بتائی ہے لیکن گزشتہ سال جولائی میں کمپنی نے کہا تھا کہ ہندوستان میں ۴۰؍ کروڑ صارفین وہاٹس ایپ کا استعمال کررہے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ تعداد ۴۰؍ کروڑ سے زائد ہی ہو گی۔
 واضح رہے کہ وہاٹس ایپ کا استعمال کرنے والے پوری دنیا کی  آبادی کا ۲۵؍ فیصدہیںیعنی دنیا کی ایک چوتھائی آبادی وہاٹس ایپ کا استعمال کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پلیٹ فارم سے روزانہ کی بنیاد پر ۶۰؍ ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں جو کسی بھی دیگر سوشل پلیٹ فارم سے کئی گنا زیادہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگلے ۲؍ سال میں کمپنی کے صارفین کی تعداد۳؍ ارب تک پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ وہاٹس ایپ  کے مالک، مارک زکر برگ کی کمپنی فیس بک ہے ۔ اس بارے میں  زکر برگ نے واضح کیا کہ  وہاٹس ایپ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد گزشتہ کچھ عرصے میں بہت تیزی کے ساتھ بڑھی ہے۔ ہمیں اس کی امید نہیں تھی لیکن  اب ہم منظم طریقےسے اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے پر غور کررہے ہیں تاکہ اگلے ۲؍ سے ڈھائی سال میں وہاٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ۳؍ ارب سے تجاوز کرجائے۔
  یاد رہے کہ وہاٹس ایپ جلد ہی ہندوستان میں اپنی پیمنٹ سروس بھی شروع کردے گا ۔ اس کے لانچ کے بعد یہ ہندوستان کی سب سے بڑی پیمنٹ سروس بن سکتی ہے کیوں کہ اگر  ہندوستان میں وہاٹس ایپ کے ۴۰؍ کروڑ صارفین میں سے چند کروڑ بھی  یہ سروس استعمال کرتے ہیں تو وہاٹس ایپ اپنے حریفوں سے کئی میل آگے نکل جائے گا اور یہی بات اس کے حریفوں کو پریشان کئے جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK