مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے کم ہونے کی امید کے درمیان جمعہ کو بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ۲؍ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ کمی ۲۸؍ فروری سے جاری تنازع کے ختم ہونے کی توقعات کے باعث سامنے آئی ہے۔
EPAPER
Updated: April 17, 2026, 5:11 PM IST | Mumbai
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے کم ہونے کی امید کے درمیان جمعہ کو بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ۲؍ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ کمی ۲۸؍ فروری سے جاری تنازع کے ختم ہونے کی توقعات کے باعث سامنے آئی ہے۔
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے کم ہونے کی امید کے درمیان جمعہ کو بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ۲؍ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ کمی ۲۸؍ فروری سے جاری تنازع کے ختم ہونے کی توقعات کے باعث سامنے آئی ہے۔برینٹ کروڈ فیوچرز۹۹ء۹۷؍ ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا تھا، جو ابتدائی کاروبار میں دن کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا اور اس میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔
وہیں، امریکہ کا ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ بھی تقریباً ۲؍ فیصد گر کر۹۱ء۹۲؍ ڈالرس کی انٹرا ڈے کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔تاہم، اس سے پہلے کے کاروباری سیشن میں گلوبل بینچ مارک برینٹ تقریباً ۵؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۳۹ء۹۹؍ ڈالر پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح، امریکی ڈبلیو ٹی آئی بھی ۲؍ فیصد سے زیادہ بڑھ کر۳۲ء۹۳؍ ڈالر پر بند ہوا تھا۔ ملکی بازار میں ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں یہ ۶ء۲؍ فیصد تک گر کر ۸۶۲۵؍ روپے تک آ گیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’سپر ماریو گلیکسی مووی‘‘ کا ۱۲؍ دن میں ۶۲۹؍ ملین ڈالر کا بزنس
تاجروں کو اس وقت راحت ملی جب امریکی صدر نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ۱۰؍ دن کے جنگ بندی (سیز فائر) کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہران نے۲۰؍ سال سے زیادہ عرصے تک جوہری ہتھیار نہ رکھنے کی پیشکش کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے کہاکہ ’’مجھے امید ہے کہ حزب اللہ اس اہم وقت میں سمجھداری کا مظاہرہ کرے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ان کے لیے بڑا موقع ہوگا۔ اب مزید تشدد نہیں، ہمیں آخرکار امن چاہیے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے ایران جنگ کو ’’چھوٹا سا رخ بدلنا‘‘ قرار دیا، جلد خاتمے کا دعویٰ
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا’’ہم دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدے کے کافی قریب ہیں۔‘‘ شیئر بازار کی بات کریں تو عالمی بازاروں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ وہیں ملکی بازار میں بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی سپاٹ کھلے، تاہم بعد میں ان میں کچھ تیزی دیکھی گئی۔ایشیائی بازاروں میں کمی دیکھی گئی، جہاں اہم انڈیکس تقریباً ایک فیصد تک نیچے رہے۔ وہیں امریکہ میں وال اسٹریٹ معمولی برتری کے ساتھ بند ہوا، جہاں نیسڈیک ۳۶ء۰؍ فیصد اور ایس اینڈ پی۵۰۰؍ انڈیکس ۲۶ء۰؍ فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔