Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۵؍ بڑے بینکوں کو ۲۰۲۹ء تک سونا اور چاندی درآمد کرنے کی اجازت

Updated: April 17, 2026, 7:04 PM IST | Mumbai

مرکزی حکومت نے ۱۵؍ بڑے بینکوں کو یکم اپریل ۲۰۲۶ء سے ۳۱؍ مارچ۲۰۲۹ء تک سونا اور چاندی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فہرست میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک جیسے بڑے بینک شامل ہیں۔

Gold.Photo:INN
سونے کی قیمت۔ تصویر:آئی این این

مرکزی حکومت نے جمعہ کے روز ۱۵؍ بڑے بینکوں کو یکم  اپریل  ۲۰۲۶ء سے ۳۱؍ مارچ۲۰۲۹ء تک سونا اور چاندی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فہرست میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک جیسے بڑے بینک شامل ہیں۔
وہیں یونین بینک آف انڈیا اور سبر بینک کو اس مدت کے دوران صرف سونا درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔حکومت کا یہ اقدام بلین (سونا اور چاندی) کی درآمد کو منظم اور شفاف بنانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ صرف مجاز بینکوں کے ذریعے درآمد سے لین دین کی نگرانی آسان ہوگی اور بے ضابطگیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے مجاز بینکوں میں ایکسس بینک، بینک آف انڈیا، ڈوئچے بینک، فیڈرل بینک، انڈس انڈ بینک، کوٹک مہندرا بینک، پنجاب نیشنل بینک، یس بینک سمیت کئی دیگر بینک شامل ہیں، جنہیں سونا اور چاندی دونوں درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اسی دوران مارچ ۲۰۲۶ء میں ہندوستان کی سونے کی درآمد کم ہو کر ۹؍ ماہ کی کم ترین سطح ۱ء۳؍ ارب ڈالر پر آ گئی۔ مقدار کے لحاظ سے یہ تقریباً ۲۰؍ سے۲۵؍ ٹن رہی، جو پچھلے ۱۲؍ ماہ کے اوسط ۶۲؍ ٹن سے کافی کم ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل (ڈبلیو جی سی) کے مطابق اس کی وجہ طلب میں کمی اور مشرقِ وسطیٰ سے سپلائی میں رکاوٹیں ہیں، جو بھارت کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ حب ہے۔
اپریل میں سونے کی قیمتوں میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اسی دوران درآمد میں کمی اور سپلائی کے مسائل کے باعث مقامی مارکیٹ میں رعایت (ڈسکاؤنٹ) بھی کم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:شریاس ایّر کی شاندار فارم، سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی


لسٹڈ جیولری کمپنیوں نے ۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے، جس میں شادیوں کے سیزن، بڑھتے ہوئے اخراجات اور کاروباری توسیع کا کردار رہا۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں گولڈ ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری مسلسل ۱۱؍ویں ماہ بھی جاری رہی۔ ایسوسی ایشن آف میوچوئل فنڈز آف انڈیا (اے ایم ایف آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ ۲۰۲۶ء میں ای ٹی ایف میں تقریباً ۷ء۲۲؍ ارب روپے (۲۴۴؍ ملین امریکی ڈالر) کا خالص سرمایہ کاری کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گولڈ ای ٹی ایف میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار ہے اور اکاؤنٹس یا فولیو کی تعداد میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ دلچسپی آہستہ آہستہ مگر مسلسل بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی’’ لو اینڈ وار‘‘اگلے سال ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی


ڈجیٹل گولڈ کی خریداری بھی مضبوط رہی۔ فروری میں یونیفائیڈ پیمنٹز انٹرفیس (یو پی آئی) کے ذریعے تقریباً ۳ء۳۰؍ ارب روپے کا ڈیجیٹل گولڈ خریدا گیا، جو مقدار کے لحاظ سے تقریباً ۹ء۱؍ٹن کے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK