Inquilab Logo

چھ مئی کو برطانوی شاہ چارلس کو بادشاہت اور کمیلا کو ملکہ کا تاج پہنایا جائے گا

Updated: May 04, 2023, 12:08 PM IST | London

تاجپوشی کی تقریب میں ۲؍ ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے جن میں ہندوستان کےنائب صدر بھی شامل ہیں۔ تقریب سے قبلبکنگھم پیلس میں حملہ ہوا

The Queen Victoria Memorial near Buckingham Palace is being decorated. (AP/PTI)
بکنگھم پیلس کے قریب کوئین وکٹوریہ میمور یل کو سجایا جارہا ہے۔ ( اےپی / پی ٹی آئی )

   ویسٹ منسٹر ایبے میں۶ ؍ مئی کو بادشاہ چارلس کو  بادشاہت اور کمیلا کو ملکہ کا تاج پہنایا جائے گا۔  
 میڈیارپورٹس کےمطابق برطانوی بادشاہ چارلس  سوئم کی تاج پوشی کی تقریب۶؍ مئی کو ہوگی ، ویسٹ منسٹر ایبے میں چارلس کو  بادشاہت اور کمیلا کو ملکہ کا تاج پہنایا جائے گا۔بکنگھم پیلس  سے صبح۱۰؍ بجے شاہی جلوس برآمد ہو گا ، بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا بگھی میں  جلوس کی قیادت کریں گے اور برطانوی عوام جلوس کے راستہ پر استقبال کرے گی۔دن   میںگیارہ بجے جلوس مختلف راستوں سے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے گا، ویسٹ منسٹر  تقریب میں شاہی خاندان کے افراد اور سابق وزرائے اعظم شریک ہوں گے جبکہ  عالمی شخصیات کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شرکت کرے گیجن میں ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ بھی شامل ہیں۔
 آرچ بیشپ آف  کینٹبری بادشاہ چارلس سوئم سے حلف لیں گے، حلف برداری کے بعد بادشاہ اور  ملکہ کی تاجپوشی کی جائے گی اور آخر میں مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔
 دریں اثنا ء تاجپوشی اس اہم تقریب سے چار روز قبل بکنگھم پیلس پر حملہ ہوا ہے پولیس نے  حملہ آور کو گرفتار کرلیاجس کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے شاہی محل کے باہر کنٹرولڈ دھماکہ کیا اور محل کے میدان میں شارٹ گن کے کارتوس بھی پھینکے۔عینی شاہدین نے مشتبہ شخص کو یہ کہتے سنا تھا کہ بادشاہ کو قتل کردوں گا جبکہ ملزم کئی روز سے محل کے باہر قیام کئے ہوئے تھا۔حملے  میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی رپورٹ کے مطابق جس وقت بکنگھم  پیلس پر حملہ ہوا اس وقت شاہ چارلس اور کنسورٹ کمیلا پارکر شاہی محل میں  موجود نہیں تھے۔
  تاجپوشی سے پہلے  ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا ہے تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر  سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ۔ رپورٹس کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں ۲؍ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
   یادرہےکہ کنگ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے فوراً بعد بادشاہ بن گئے تھے لیکن تاجپوشی کی قدیم رسم ان کے دور کے آغاز کی علامت ہے۔ملکہ الزبتھ دوم کی۹۶؍ سال کی عمر میں بیلمورل کاسل میں وفات کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے ۷۳؍سالہ شاہ چارلس سوم از خود بادشاہ بن گئے تھے۔ان کے بادشاہ بننے کا باضابطہ طور پر شاہی اعلان ستمبر۲۰۲۲ء میں جاری کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے حلف  لینے کے بعد قوم سے پہلا خطاب بھی کیا۔
 خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ۸؍ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں، انہوں نے بیٹے کی عمر سے زیادہ وقت تک بادشاہت کی، انہیں طویل عرصے تک تخت پر رہنے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

british Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK