Inquilab Logo

پیاز کی قیمت ۱۰۰؍ روپے فی کلو تک جا پہنچی

Updated: October 24, 2020, 10:12 AM IST | Agency | New Delhi

کیرالا کے متعدد مقامات پر ۱۲۰؍ روپے کی خوردہ قیمت پر فروخت ، دہلی ، ممبئی اور دیگر شہروں میں بھی قیمتیں آسمان پر

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

پیاز کی قیمتیں پورے ملک میں آسمان چھورہی ہیں۔  بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت ۱۰۰؍ روپے فی کلو   کے قریب ہے۔یہ بھی امکان ہے کہ دسہرہ تک پیازکی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ سپلائی میں کمی کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہورہاہے۔  کیرالا میں سب سے زیادہ قیمتکیرالامیں پیاز کی خوردہ قیمت ۹۰؍ سے ۱۰۰؍ روپے  فی کلوکے  تک پہنچ گئیں جبکہ متعدد مقامات پر پیاز  ۱۲۰؍  روپے فی کلو کی خوردہ قیمت  فروخت ہوا۔ ایسی صورتحال میں  ریاستی حکومت نے رواں ماہ نا فیڈ (نیشنل زرعی کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن) سے تقریباً ۱۰۰؍ ٹن پیاز خریدنے کا فیصلہ کیا۔  ریاستی وزیر زراعت وی ایس سنیل کمار نے بتایا کہ پیاز کی پہلی کھیپ کے تحت ۲۷؍ ٹن پیاز جمعہ کی صبح مہاراشٹر کے ناسک  سے تروانانت پورم ، ایرناکلام اور کوزی کوڈ پہنچی ہے۔ یہ پیاز کیرالہ ہارٹی کلچرل پروڈکٹ ڈو یولپمنٹ کارپوریشن (ہارٹ کارپ) کے ذریعے صارفین کو پہنچائی جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق ہارٹ کارپور اپنے آؤٹ لیٹس کے ذریعے پیاز ۴۵؍ سے ۵۰؍ روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کرے گا۔جنوبی ہندوستان کی دوسری ریاست کرناٹک  میں بھی  پچھلے ایک مہینے میں پیاز کی قیمت۴؍گنا بڑھ چکی ہے ۔یہاں پیاز۸۸؍ روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ کچھ دن پہلے  مقامی حکومت نے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے مخصوص قسم کے پیاز ` کی برآمد کو منظوری دی تھی۔ دارالحکومت دہلی میں پچھلے ایک ہفتے میںپیاز کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پیاز ۸۰؍ سے ۱۰۰؍ روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔ وہیںدہلی کی کچھ بڑی ہول سیل مارکیٹوں میں پیاز ۶۰؍ روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ پیاز کے تاجروں کا کہنا ہے کہ  غیر موسمی بارش کی وجہ سے مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں پیاز کی فصل خراب ہوئی ہے۔ اس وجہ سے پیاز منڈیوں تک نہیں پہنچ سکا  اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نہ صرف دہلی بلک ممبئی ، احمد آباد ،  چندی گڑھ ، کیرالا اور دیگر تمام شہروں میں بھی پیاز کی قیمتیں  بلندیوں پر ہیں۔ تاجروں کے مطابق اگلے ایک مہینے میں پیاز کی قیمتیں مزید بڑھ  سکتی ہیں ۔ صارفین کے امور کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ۲۲؍ اکتوبر تک ممبئی میں پیاز کے خوردہ قیمت۸۶؍ روپے کلو ، چنئی میں ۸۳؍ روپے کلو ، کولاکتہ میں  ۷۰؍روپے کلو اور دہلی میں۵۵؍ روپے کلو تھی۔ قیمتوں  کو قابو میں لانے کوششیں جاری ہیں۔
وبا کے حملوں میں  پیاز کے مہنگے ہونے کا ریکارڈ 
 کیڈیا کموڈٹی کے ڈائریکٹر اجے کیڈیا کا  کہنا ہے کہ   اس سے قبل بھی کسی وائرس کے حملے کے وقت  پیاز کے مہنگے ہونے کا ٹریک ریکارڈ  ہے ، مثلاً سوائن فلو یا  سارس  کی وبا  میںبھی پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا  تھا۔ علاوہ ازیں تہوار کی وجہ سے بھی قیمتیں بڑھی ہیں۔ حکام  کوشاں  ہیں لہذا قیمتوں پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK