Inquilab Logo Happiest Places to Work

اپوزیشن نے’ ایس آئی آر‘ کے خلاف احتجاج کو مزیدتیز کیا

Updated: August 19, 2025, 11:06 PM IST | New Delhi

پارلیمنٹ کے احاطہ میں چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر دو الیکشن کمشنروں کی تصاویر والےبینر کے ساتھ احتجاج،اس پر ووٹ چوری کا نعرہ درج تھا، کانگریس صدر ملکا رجن کھرگے نے احتجاج کی قیادت کی،انہوںنے کہا’’ الیکشن کمیشن اپوزیشن کو ڈرانے کےبجائے تحقیقات کرکےسوالات کا جواب دے‘‘

Members of opposition parties protesting against vote theft in the parliament premises. (PTI)
اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین ووٹ چوری کیخلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے ایک بڑا بینر اٹھارکھا تھا جس پرالیکشن کمشنر س کی تصاویر تھیں۔اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے خلاف زوردار نعرے بھی لگائے۔بینر پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور دیگر دو الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی تصاویر تھیں۔ اس پر ’ووٹ چور‘ کا نعرہ بھی درج تھا۔پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کی قیادت کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کی۔ان کے ساتھ اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی سمیت اپوزیشن کے سرکردہ رہنما اور ممبران پارلیمنٹ بھی تھے۔
  کھرگے نے بعد میں ایکس پر ایک پوسٹ میں پارلیمنٹ میں ان کے احتجاج کا ویڈیو شیئر کیا۔انہوںنے ایکس پر لکھا’’الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتا۔ اپوزیشن اتحاد نے ثبوتوں کے ساتھ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں، جن کا الیکشن کمیشن کو تحقیقات کرکے جواب دینا چاہیے نہ کہ اپوزیشن کو ڈرانا دھمکانا چاہئے۔‘‘انہوںنے مزید کہاکہ سڑک سے لیکر پارلیمنٹ تک، ووٹنگ کے حقوق کی لڑائی جاری ہے۔کانگریس صدر نے مزید کہاکہ ہم  ووٹ چوری کے خلاف ہیں اور عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ آپ کے ساتھ کیاہو رہا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو پتہ چل جائے کہ اگر کوئی چوری کرکے حکومت میںآتاہے، تو یہ ملک  کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ یہ آئین کا قتل ہے۔الیکشن کمشنرہم کو ڈرادھمکارہے ہیں، یہ ان کا ہتھیار ہے۔ ہمارے پاس بھی ہتھیار ہیں، ہم وقت آنے پر استعمال کریں گے اور ملک کو سچائی دکھائیں گے ۔ 
 پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مودی حکومت ووٹ چوری کے معاملے پر بات کرے۔ راہل گاندھی پر بی جے پی جتنے بھی حملے  ہوں گے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ وہ سب کچھ برداشت کریںگے ،لڑتے رہیں گے ،پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ الیکشن کمیشن کو ان کی بات تسلیم کرنی ہو گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK