Inquilab Logo

اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے’ نل جل یوجنا ‘کو ’نل دھن یوجنا ‘قرار دیا

Updated: September 24, 2021, 11:42 AM IST | Inquilab News Network | Patna

ان کے بقولـ:’’ بہار کے سربراہ میں ہمت نہیں ہے کہ و ہ بی جے پی کے کسی ملزم نیتا کیخلاف کارروائی کرسکیں، ان کی آتمابنگا ل کی کھاڑی میں ڈوب گئی ہے، وہ پوری طرح سے تھک چکےہیں ۔ کرسی بچانے کا الزام

Patna:  Tejashwi Yadav addressing a press conference..Picture:INN
پٹنہ : تیجسوی یادو پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ۔ تصویر: پی ٹی آئی

 بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو  کی نظر میں  بہار حکومت کی ’ نل جل یوجنا ‘   حقیقت میں’نل دھن یو جنا ‘ ہے۔ جمعرات کو دارالحکومت پٹنہ میں  اپنی رہائش گاہ پر پر یس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے نل جل یوجنا میں بہار کے نائب وزیراعلیٰ تار کیشور پرساد سنگھ کے رشتہ داروں پر یوجنا میں ٹھیکہ بانٹے کا براہ راست الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا :’’  بہار  کے سربراہ میں ہمت نہیں ہے کہ و ہ بی جے پی کے کسی ملزم نیتا کیخلاف کارروائی کرسکیں۔‘‘ تیجسوی یادو نے بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھارکن سشیل کمار مودی  سے بھی سوال کیا :’’ آخر اب بدعنوانی پر ان کی زبان کیوں  بند ہے؟ آخروہ خاموش کیوں ہیں؟‘‘ واضح رہے کہ راجیہ سبھا کا رکن بننے کے بعد بھی سشیل کمار مودی نتیش حکومت کا دفاع کرتے ہیں ۔ اس دوران وہ ٹویٹر پر لالو کے کنبہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔   اس کنبے کی مبینہ  بدعنوانیاں یاد دلاتے ہیں۔ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ رہتے ہوئے نتیش حکومت پر تنقید کا جواب وہی دیتے تھے ۔      جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں تیجسوی یادو نے  جل دھن یو جنا کو ناکام بتایا ۔ انہوں نے نائب وزیراعلیٰ  تارکیشور پرساد کے ذریعہ اپنے رشتہ دارںکوٹھیکہ دینے کے پس منظر میں کہا :’’ یہ نل جل نہیں بلکہ’ جل دھن یو جنا ‘ہے ۔‘‘  تیجسوی یادو نے  بہار حکومت کو چیلنج کیا :’’  نتیش  سر کار بہار کی ایسی ۵۰؍ پنچایتوں کے نام بتائے جہاں یہ یو جنا زمین پر نظر آرہی ہے ۔صحیح ڈھنگ چل رہی ہے ۔ ‘‘  انہوں نے کہا :’’ نل جل یو جنا کو ٹھیکہ جسے دیا گیا ہے وہ نائب وزیر اعلیٰ کے داماد اور سالے کی کمپنی ہے۔ ‘‘ ان کے بقول :’’ بدعنوانی کے ایسے  معاملےپر بہار حکومت خاموش کیوں ہے ؟آخر اتنے  سنگین معاملے نتیش سرکار کا کوئی ردعمل سامنے کیوں نہیں آیا؟اس کی طرف سے کوئی کارروائی   ہی  نہیں ہورہی ہے ۔‘‘  تیجسوی یاود نے یہ تک کہہ دیا :’’ وزیر اعلیٰ کی ’آتما ‘بنگا ل کھاڑی میں ڈوب گئی ہے۔ وہ پوری طرح سے تھک چکےہیں اور جیسے تیسے اپنی کرسی بچانے کی کوشش کررہےہیں۔ ‘‘  واضح رہے کہ بدھ کو  آر جے ڈی  کے د ور وزہ تربیتی پروگرام  کے بعد تیجسوی یادو نے میڈیا سے خطاب کرتےہوئے کہا تھا کہ وہ جلد ہی  دستاویز کے ساتھ نل جل یو جنا کی بدعنوانی کو منظر عام پر لائیں گے۔ ‘‘ یہ پر وگرام ختم ہونے کے بعد انہوں نے ایک پولیس اہلکار  کے ٹھکانوں  پرچھاپوں  کے دوران  خطیر رقم ملنے کے پس منظر میں کہا تھا : ’’بتائیے  ایک سپاہی کے پاس اتنی رقم کہا ں سے آئی ہے؟ یہ چھوٹی مچھلی ہے ، بڑی مچھلیوں کو پکڑیں ، بہت کچھ ملے گا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK