Inquilab Logo

مہاراشٹر اسمبلی میں اجلاس کے پہلے ہی دن اپوزیشن کا احتجاج

Updated: February 27, 2024, 9:29 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ریزرویشن کے نام پر مراٹھا سماج کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا، دھوکہ نہ دیں کے نعرے بلند کئے گئے۔

Opposition leader protesting on the steps of the Assembly. Photo: INN
اپوزیشن لیڈر اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

مہاراشٹر اسمبلی کے پہلے ہی دن کارروائی شروع  ہونے سے قبل اپوزیشن نے حکومت کے خلاف اپنے جارحانہ تیوروں کا مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ وہ ریزرویشن کے نام پر مراٹھا سماج کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور ’’دھوکہ نہ دیں، ریزرویشن دیں،مہا یوتی سرکار مراٹھا اور او بی سی کو پھنسا رہی ہے ، مراٹھا سماج کو دھوکہ دینے والی حکومت کا دھتکار ہو‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ 
اس موقع پر کانگریس لیجسلیچر گروپ کے لیڈر بالاصاحب تھورات، اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار، اراکین اسمبلی  نتن راؤت، امین پٹیل، امیت دیشمکھ، دھیرج دیش مکھ، جیتیش انتاپورکر، بھائی جگتاپ، راجیش راٹھور شیوسینا(ادھو  گروپ)  لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اجے چودھری، نریندر سلاد، کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے ،راجن سالار، راجیش راٹھور ، این سی پی (شردچندر پوار)کے انیل دیشمکھ، سنیل بھوسارا، ونود نکولے اور دیگر شامل تھے۔مظاہرہ کرنے والے پوزیشن کے ایم ایل ایز نے حکومت کے خلاف  پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ان پر لکھے نعروں میں  ریزرویشن کے معاملے پر مراٹھا اور او بی سی برادری کو دھوکہ دینا اور روزانہ نیا عذر پیش کرنا شامل تھا۔ اس بیچ اسمبلی میں چندبل  پیش کئے گئے جن میں  ۸؍ ہزار ۶۰۹؍ کروڑ ۱۷؍ لاکھ روپے کا ضمنی بجٹ بھی شامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK