وزیر اعلیٰ پنارائی وجائن نے پہاڑوں کے دامن اور ساحلوںکےاطراف میں رہنے والے افراد سےمحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے
EPAPER
Updated: July 05, 2023, 2:14 PM IST | Kerala
وزیر اعلیٰ پنارائی وجائن نے پہاڑوں کے دامن اور ساحلوںکےاطراف میں رہنے والے افراد سےمحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے
کیرالا میں کچھ دنوں سےجاری مسلسل بارش کی وجہ سے اب تک کئی حادثات پیش آچکے ہیں ۔ اطلاعات کےمطابق کئی مقامات پر درخت گرنے، گھروں کے انہدام کے واقعات پیش آچکے ہیں جبکہ سڑکیں زیر آب ہو چکی ہیں ۔ متعدد افراد کوکمیپوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب تک تمام حادثات میں ۴؍ سےزائد اموات ہوئی ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے کیرالا کے ۱۲؍ اضلاع کیلئےاورینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ منگل کو ایک ۶۸؍ سالہ بزرگ کی گمشدگی کی خبریں گشت کر رہی تھیں ۔ کلام اور ترونت پورم میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نےبارش کےاسی طرح جاری رہنے کی پیشین گوئی کی ہے جبکہ کچھ دنوں میں بارش کی رفتار میں مزید اضافہ کےامکانات ہیں ۔ ضلع پتانم تیٹا میں رکشے کےندی میں بہنے کی وجہ سے رکشا ڈرائیور کی موت ہوگئی تھی جبکہ کنور میں سینٹر ل جیل کی دیوار گرگئی تھی ۔ بارش کی رفتار کودیکھتے ہوئے حکومتی ادارے ڈیم کو کھولنے پرغور کر رہے ہیں ۔۳۰۰؍ تا ۵۰۰؍ کیومی کس پانی جاری کرنے کیلئے ایڈو کی ضلع کے پمبلا اور کلر کتیّ ڈیم کو کھولا گیا تھاجبکہ بدھ کی صبح دیگر اضلاع کے ڈیم بھی کھولے گئےتھے۔حالات پر قابو پانے کیلئے وزیر اعلیٰ کی نگرانی میں میٹنگ کی گئی تھی ۔ ہر اضلاع میںراحت رسانی کا کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنارائی وجائن نے پہاڑوں کے دامن اور ساحلوںکےاطراف رہنے والے افراد سےمحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔