Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دے دی

Updated: March 01, 2026, 9:08 PM IST | Mumbai

گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد ڈیوالڈ بریوس (۴۲؍رن) اور جارج لنڈے (ناٹ آؤٹ ۳۰؍ رنز اور ایک وکٹ) کی بہترین کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نےٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مقابلے میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنا فاتحانہ سفر جاری رکھا ہوا ہے۔

South Africa`s  Player.Photo:PTI
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد ڈیوالڈ بریوس (۴۲؍رن) اور جارج لنڈے (ناٹ آؤٹ ۳۰؍ رنز اور ایک وکٹ) کی بہترین کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے اتوار کے روز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مقابلے میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنا فاتحانہ سفر جاری رکھا ہوا ہے۔
۱۵۴؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور محض ۱۴؍رن  کے مجموعی اسکور پر کپتان ایڈن مارکرم (۴؍رن) اور کوئنٹن ڈی کاک (صفر) کے  وکٹ گر گئے۔ اس کے بعد ریان ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے اننگز کو سنبھالا۔ چھٹے اوور میں بریڈ ایونز نے ریکلٹن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا، انہوں نے ۲۲؍ گیندوں پر ۴؍ چھکوں کی مدد سے ۳۱؍ رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر نے ۱۶؍گیندوں پر ۲۲؍ رنز کی اننگز کھیلی اور ۱۰؍ویں اوور میں بلیسنگ موزاربانی کا شکار بنے۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے انعقاد میں اب صرف ۱۰۰؍ دن باقی،۴۸؍ ٹیمیں مدمقابل


 اگلے ہی اوور میں سکندر رضا نے ڈیوالڈ بریوس کو پویلین بھیج دیا، جنہوں نے ۱۸؍گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ۴۲؍ رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے ۵ء۱۷؍ اوورز میں ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۵۴؍ رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ جارج لنڈے ۳۰؍اور ٹرسٹن اسٹبس ۲۱؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے تین وکٹ حاصل کئےجبکہ بلیسنگ مزاربانی اور بریڈ ایونز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:سونل چوہان دبئی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں، وزیراعظم مودی سے مدد کی اپیل

اس سے قبل  زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں پر ۱۵۳؍ رنز بنائے۔ کپتان سکندر رضا نے ۴۳؍ گیندوں پر ۷۳؍ رنز کی زبردست اننگز کھیلی، جس میں آٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ کلائیو مڈانڈے  ۲۶؍رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کوینا مفاکا اور کوربن بوش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں  جبکہ جارج لنڈے، لنگی اینگیڈی اور اینرک نورٹیا نے ایک ایک گیند باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK