Inquilab Logo

مانسون سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کا حکم

Updated: May 23, 2020, 5:08 AM IST | Mumbai

بچوں سے مزدوری کروانے والے ٹھیکیدار کے خلا ف کارروائی کا انتباہ۔

Municipal Commissioner Iqbal Singh. Photo: INN
میونسپل کمشنر اقبال سنگھ ۔تصویر: آئی این این

ممبئی کے میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نےبی ایم سی کے سبھی ۲۴؍  واڑوں کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر اور متعدد محکموں کے انچارج کو ہدایت دی ہے کہ وہ نالوں کی صفائی، راستوں اور فٹپاتھوں کے بقیہ کاموں میں تیزی لا ئیں اور ان کاموں کو مانسون سے قبل مکمل کریں ۔ میونسپل کمشنر نے ویڈید کانفرنسنگ کے ذریعے افسران کے ساتھ ایک اسپیشل میٹنگ منعقد کی تھی اور مانسون کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے کمسن بچوں سے مزدوری کروانے والے ٹھیکیداروں کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ۔
  میٹنگ میں متعدد افسران نےکمشنر کو بتایا کہ بڑے اور چھوٹے نالوں سے کیچڑ نکالنے کا کام جاری ہے۔ کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے صفائی ملازمین کو جیکٹ ، جوتے(گمبوٹ) ، ہینڈ گلوز اور ماسک پہنایاجارہاہے اسی کے ساتھ فزیکل ڈسٹینسنگ کا بھی خیال رکھا جارہاہے ۔
 بچوں سے مزدوری کروانے والے ٹھیکیدار کونوٹس 
 متعدد ایسی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا تھاکہ ٹھیکیدار کمسن لڑکوں سے مزدوری کروارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنرنے افسران کو ہدایت دی ہے کہ جو بھی ٹھیکیدار کمسن لڑکوں کا استعمال کرے اسے شو کاز نوٹس جاری کیاجائے اور اگر ایک ہفتہ میں اطمینان بخش جواب نہ ملے تو اس ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
 ایک ہفتہ میں کیچڑ اٹھانے کی ہدایت 
 مانسون کی جائزہ میٹنگ میں میونسپل کمشنر نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ تنگ علاقوں ( بوٹل نیک) میں نالوں کی صفائی ایک ہفتہ کےاندر ہی صاف کر دیاجائے تاکہ شہریو ں کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمشنر نےچھوٹے نالوں کی صفائی کے لئے ڈپٹی میونسپل کمشنرکو نگرانی کرنے کا حکم دیا ساتھ ہی میٹھی ندی کی صفائی کا کام ۶۰ ؍  فیصد مکمل ہونے پر اطمینان بھی ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK