Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسکر۲۰۲۶ء: ’ون بیٹل آفٹر اَن اَدر‘ اور ’سنرز‘ کے درمیان سخت مقابلہ

Updated: March 15, 2026, 2:58 PM IST | Mumbai

سال کے سب سے بڑے اور طویل عرصے سے منتظر آسکر ایوارڈز کا آغاز ہو چکا ہے اور دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف اوقات کے مطابق اس ایوارڈ شو کو نشر کیا جائے گا۔

Oscar Awards.Photo:INN
آٓسکرایوارڈس۔ تصویر:آئی این این

 سال کے سب سے بڑے اور طویل عرصے سے منتظر آسکر ایوارڈز کا آغاز ہو چکا ہے اور دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف اوقات کے مطابق اس ایوارڈ شو کو نشر کیا جائے گا۔ہندوستانی وقت کے مطابق ۹۸؍ ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب  ۱۶؍ مارچ کو صبح ساڑھے ۴؍ بجے سے ساڑھے ۷؍ بجے تک منعقد ہوگی۔ اس شو کی میزبانی کامیڈین کونن او برائن کریں گے۔ نامزدگیوں کی حتمی فہرست سامنے آنے کے بعد کچھ فلموں کے مختلف زمروں میں جیتنے کے امکانات کافی زیادہ نظر آ رہے ہیں۔
 عالمی سطح کے اس بڑے ایوارڈ میں اس بار مختلف زمروں میں سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ فلموں کو مختلف فہرستوں میں سب سے زیادہ نامزدگیاں ملی ہیں۔ اس بار بہترین فلم کی فہرست میں سیاسی تھرلر فلم ’’ون بیٹل آفٹر اَن اَدر‘‘اور ویمپائر ہارر فلم ’’سنرز‘‘ کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع ہے، کیونکہ دونوں فلموں کو ناظرین کی بھرپور محبت ملی ہے۔ تاہم صرف ’’سنرز‘‘ کو ہی ۱۶؍ زمروں میں نامزدگی ملی ہے، اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
بتا دیں کہ بہترین فلم کے زمرے میں کل ۱۰؍فلمیں شامل ہیں، لیکن ٹاپ ٹو کی دوڑ میں ’’ون بیٹل آفٹر اَن اَدر‘‘ اور ’’سنرز‘‘ کو ہی اہم دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔ آئرش اداکارہ جیسی بکلے  کو فلم ’ ’ہیم نیٹ ‘‘میں ان کی شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کا مضبوط امکان ہے، تاہم نامزدگیوں میں  ایمی میڈیگن  اور  روز برن  جیسی بڑی اداکارائیں بھی شامل ہیں۔ جیسی بکلے کی فلم ’’ہیم نیٹ‘‘ ۲۰۲۵ءکی مقبول ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے اور اسے ۲؍ گولڈن گلوب اور۲؍ بافٹا ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ ایسے میں توقع کی جا رہی ہے کہ جیسی بکلے بہترین اداکارہ کا اعزاز جیت سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:تبدیلیٔ مذہب بل اسمبلی میں پیش ،پیر کو بحث متوقع

بہترین اداکار کی دوڑ میں بھی کئی بڑے نام شامل ہیں، جن میں  ویگنر مورا، ٹموتھی شالامے، رابرٹ آرامایو اور مائیکل بی جارڈن  شامل ہیں۔ تاہم اصل دعویداری فلم  ’آئی سوئیر‘  کے  رابرٹ آرامایو کی ہو سکتی ہے، کیونکہ بافٹا ایوارڈ میں ان کی نامزدگی نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ دوسرے نمبر پر ’سنرز‘ کے  مائیکل بی جارڈن ہیں، جن کی مقبولیت گزشتہ چند برسوں میں تیزی سے بڑھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ میں تنخواہ کا فرق صنفی بنیاد پر نہیں ہے: سیف علی خان


بہترین معاون اداکارہ کے زمرے میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے کیونکہ نامزدگیوں میں  ’ون بیٹل۔۔۔‘ کی ٹیانا ٹیلر، ’ویپنز‘ کی اداکارہ ایمی میڈیگن اور’سنرز‘ کی وَنمی موساکو شامل ہیں۔ ان تینوں اداکاراؤں کو حال ہی میں مختلف زمروں میں مختلف ایوارڈز مل چکے ہیں۔ ٹیانا ٹیلرکو گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ وَنمی موساکو نے بافٹا ایوارڈ جیتا تھا۔ اس طرح بہترین معاون اداکارہ کی دوڑ میں تینوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK