Inquilab Logo

دینی اداروں میں زیرتعلیم ۲۸؍ حفاظ طلبہ کی ایس ایس سی میں نمایاں کامیابی

Updated: June 03, 2023, 10:54 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ایس ایس سی پاس کرنے والے حفاظ کی تعداد میںدن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔حفاظ اپنی شاندار کارکردگی سےعصری علو م میں بھی ممتازنظرآرہے ہیں۔ ذیل میںایسے ۲۵؍حفاظ کی مختصر تفصیل درج کی جارہی ہے جو مختلف اداروں میںزیرتعلیم ہیں۔

Syed Mubashera had given the exam in the ambulance even after his foot was fractured.
سید مبشرہ نے پاؤں فریکچر ہوجانے کے بعد بھی ایمبولنس میں امتحان دیا تھا۔

: ایس ایس سی پاس کرنے والے حفاظ کی تعداد میںدن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔حفاظ اپنی شاندار کارکردگی سےعصری علو م میںبھی ممتازنظرآرہے ہیں۔ ذیل میںایسے ۲۵؍حفاظ کی مختصر تفصیل درج کی جارہی ہے جو مختلف اداروں میںزیرتعلیم ہیں۔
دارالعلوم امدادیہ چونا بھٹی 
 امسال دارالعلوم امدادیہ چونا بھٹی میںمقیم ۳؍ حفاظ اورعلماء نے ایس ایس سی میںکامیابی حاصل کی۔ ان میںمولانا اظہرالدین ۶۶؍ فیصد، حافظ ثمیرالدین (عربی اول)، ۶۰؍فیصد اورحافظ محمدعلی (عربی ششم )۴۴؍فیصد مارکس حاصل کئے۔ان کے علاوہ غیرمقیم حفاظ طلبہ میںعبدالرحمٰن عبداللہ لودھا، محمداسامہ محمدسفیان لودھا ، معاذ محمداشفاق گیگانی ، ریان عمران آگرہ والا، عبدالاحداعظمی، عماد عمران واڑہ ، حنظلہ محمد اشفاق وارکیا، محمدقاری افتخار ، عبدالرحمٰن حافظ ریاض احمدٹانکی والا، اویس عرفان واڑیااور محمد عیسیٰ انصاری محمدزکریا شامل ہیں۔اس طرح دارالعلوم امدادیہ میں مقیم اورغیرمقیم ۱۵؍طلبہ نے ایس ایس میںکامیابی حاصل کی ۔ یہ تفصیلات مولانا محمودخان دریابادی (نائب صدر) نے مہیاکروائیں۔
صفاء انگلش ہائی اسکول اینڈجونیئرکالج کے ۷؍حفاظ نے کامیابی حاصل کی
 صفاء انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئرکالج کے زیراہتمام امسال ایس ایس سی کا امتحان دینے والے ۷؍حفاظ نے کامیابی حاصل کی ۔حفاظ طلبہ میں حافظ شیخ محمدعبداللہ عبیدالرحمٰن ۸۰؍ فیصد، حافظ خان محمدشکیل ۷۸؍ فیصد، حافظ قریشی عفان عمران ۷۷؍ فیصد، حافظ محمدشفیع یوسف پتنگ والا ۷۷؍ فیصد، حافظ مومن مقداد عبدالمجید۷۲؍فیصد، حافظ خان ریّان ایوب  ۷۲؍ فیصد اورحافظ محمدزید جاوید گیگانی نے۶۲؍فیصدمارکس حاصل کئے۔ ادارہ کےنگراں مولانا شاہنوازقاسمی کےمطابق خدا کاشکر ہے کہ دینی اورعصری علوم کےحاملین کی کامیابی کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے۔ 
جامعہ تجویدالقرآن مالونی
 جامعہ تجویدالقرآن (نور مہر چیریٹیبل ٹرسٹ )مالونی مہاڈا میں ۳؍ حفاظ طلبہ میںحافظ محمد شکیل عثمان ملّا ۶۰؍ فیصد، حافظ عبدالرشید عبدالسلا م شاہ۵۴؍فیصداورحافظ محمدساحل محمدحلیم نے ۶۸ء۶۰؍ فیصد مارکس حاصل کئے۔ ادارہ کے ذمہ دارعلی بھائی کے مطابق یہ اس ادارہ میںحفظ کے طلبہ کا ۱۱؍واںبیچ تھا جنہوںنے ایس ایس سی میںکامیابی حاصل کی۔
دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ
 دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ میںزیرتعلیم ۳؍حفاظ طلبہ نے ایس ایس سی میںکامیابی حاصل کی ہے۔یہ حفاظ طلبہ شیخ حسین ۵۳ء۰۶؍فیصد، حافظ طارق رضا خان ۴۶ء۰۸؍ فیصد  ہیں ۔ کامیاب ہونے والوں میں حافظ   غلام علی بھی شامل ہیں۔ 

SSC Exam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK