• Wed, 11 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان نے امریکہ کو ۳۲؍ رن سے شکست دی

Updated: February 11, 2026, 12:59 PM IST | Columbo

صاحبزادہ فرحان (۷۳) اور بابر اعظم (۴۶) کی شاندار اننگز کے بعد عثمان طارق (تین وکٹیں) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان نے ٹی۲۰؍ عالمی کپ کے ۱۲؍ویں مقابلے میں امریکہ کو۳۲؍ رنز سے شکست دے دی۔

Farhan.Photo:INN
فرحان۔ تصویر:آئی این این

صاحبزادہ فرحان (۷۳) اور بابر اعظم (۴۶) کی شاندار اننگز کے بعد عثمان طارق (تین وکٹیں) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان نے ٹی۲۰؍ عالمی کپ کے ۱۲؍ویں مقابلے میں امریکہ کو۳۲؍ رنز سے شکست دے دی۔

 

یہ بھی پڑھئے:’’نتین یاہو، بیوی سارہ کے غصے سے بچنے کے لیے خود کو کمرے میں بند کر لیتے ہیں‘‘

۱۹۱؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی امریکہ کی ٹیم کی جانب سے اینڈریس گوس اور جہانگیر کی جوڑی نے پہلے  وکٹ کے لیے۴۲؍ رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں محمد نواز نے اینڈریس گوس (۱۳) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد کپتان موناک پٹیل (تین) اور جہانگیر کو شاداب خان نے اپنا شکار بنایا۔ جہانگیر نے۳۴؍ گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۴۹؍ رنز کی اننگز کھیلی۔۱۶؍ویں اوور میں عثمان طارق نے ملند کمار (۲۹) کو آؤٹ کیا۔ ۱۹؍ویں اوور میں عثمان طارق نے ہرمیت سنگھ (چھ) کو آؤٹ کر کے امریکہ کو چھٹا جھٹکا دیا اور اسی اوور میں انہوں نے محمد محسن (صفر) کو بھی آؤٹ کیا۔ امریکہ کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں پر ۱۵۸؍ رنز ہی بنا سکی۔ شبھم رانجنے ۲۰؍ویں اوور میں آٹھویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے ۳۰؍ گیندوں میں ۵۱؍رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان کو دو وکٹیں ملیں۔ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:رنجی ٹرافی : بنگال نے آندھرا کو شکست دیدی ، سیمی فائنل میں جموں کشمیر سے مقابلہ

اس سے قبل، امریکہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بّلے بازی کے لیے اترنے والی پاکستان کی ٹیم کے لیے صائم ایوب (۱۹) اور صاحبزادہ فرحان نے پہلے وکٹ کے لیے۵۴؍ رنز بنائے۔ شیڈلے وان شالکویک نے صائم ایوب اور کپتان آغا سلمان (ایک) کو ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بابر اعظم (۴۶؍رن ) اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان تیسرے  وکٹ کے لیے۸۱؍ رنز کی شراکت ہوئی۔ صاحبزادہ فرحان نے ۴۱؍ گیندوں میں ۶؍ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے۷۳؍ رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ شاداب خان نے ۱۲؍ گیندوں میں ۳۰؍ رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان نے ۲۰؍ اوورز میں ۹؍ وکٹوں پر۱۹۰؍ رنز کا اسکور بنایا ۔ امریکہ کے لیے شیڈلے وان شالکویک نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK