Inquilab Logo

پاکستان : دریائے چناب کے قریبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

Updated: July 11, 2023, 12:37 PM IST | Islamabad

صوبہ پنجاب میں ریسکیو الرٹ جاری،ہندوستان کی جانب سےدریائے راوی میں۱۸۵؍ ہزار کیوسیک پانی چھوڑاگیا

A view of a flooded area after heavy rains in Lahore
لاہور میں شدید بارش کے بعد ایک زیر آب علاقے کا منظر

 پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دریائے چناب کے قریبی علاقوں میں سیلاب  کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ریسکیو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے جبکہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔قدرتی آفات کے نقصانات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی (پی ڈی ایم اے) نے پیر کو صوبہ پنجاب میں سیلاب کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ شکر گڑھ نالہ  میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ راوی سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق  ہے۔دوسری جانب پاکستان  کی نیشنل ڈیزاسٹر مین جمنٹ  ا تھاریٹی (این ڈی ایم اے) نے ہندوستان کی جانب سے ۱۸۵؍ ہزار کیوسیک پانی چھوڑے جانے کے بعدراوی  دریا کی سطح آب بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہےجو بارش کے سبب مزید تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔  
  پی ڈی ایم اے کےترجمان تصور چو دھری نے میڈیا کو بتایا کہ نارروال کے علاقے میں۳۰۱؍ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے، حفاظتی اقدامات کے تحت کچھ ایسے دیہاتوں کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے جو نالوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام دریاؤں، بریجوں، ڈیموں اور نالوںمیں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور صوبائی کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ ۴۸؍ گھنٹوں کے دوران گھن گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

pakistan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK