Inquilab Logo Happiest Places to Work

کروشیا کے صدر کا فلسطین کو تسلیم کرنے کے پارلیمانی عمل کا آغاز کرنے کا مطالبہ

Updated: August 28, 2025, 3:29 PM IST | Zagreb

کروشیا کے صدر نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے پارلیمانی عمل کا آغاز کرنے کا مطالبہ کیا، صدر کے مطابق فلسطینی عوام کے اپنے ملک کے حق کو تسلیم کرنا مشرق وسطی میں دیرپا امن قائم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔

Croatian President Zoran Milanovic: Photo: X
کروشیا کے صدر ظہران میلانووچ: تصویر: ایکس

کروشیا کے صدر ظہران میلانووچ نے بدھ کو ملکی حکومت پر زور دیا کہ وہ فلسطین کو ایک خود مختار اور آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے پارلیمانی عمل کا آغاز کرے۔صدارتی بیان کے مطابق، زغریب میں فلسطینی وزیر خارجہ وارسن آغابیکیان کے ساتھ ایک ملاقات میں میلانووچ نے کہا کہ ’’غزہ میں جنگ اور انسانی المیے کو ختم کرنے کی جانب ایک قدم کے طور پر کروشیا کو فلسطین کو تسلیم کرنا چاہیے۔ فلسطینی عوام کے اپنے ملک کے حق کو تسلیم کرنا مشرق وسطی میں دیرپا امن قائم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔‘‘میلانووچ نے غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں اور اعلان کردہ قبضے کے منصوبے کی سخت مذمت بھی کی۔میلانووچ نے کہا کہ ’’وہ کروشیا سے جلد از جلد فلسطین کو تسلیم کرنے کی شدید وکالت کریں گے اور جمہوریہ کروشیا کی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ کروشین پارلیمنٹ میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا طریقہ کار شروع کرے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK