Inquilab Logo

فلسطین کا اسرائیل کی دی ہوئی ویکسین لینے سے انکار

Updated: June 20, 2021, 8:20 AM IST | Jerusalem

صہیونی ریاست نے معاہدے کے باوجود ایسی ویکسین بھیجیں جن کی ایکسپائری ڈیٹ قریب تھی

Pfizer vaccine.Picture:PTI
فائزر ویکسین تصویرپی ٹی آئی

 فلسطینی حکام نے ایک معاہدے کے تحت اسرائیل کی جانب سے دی جانے والی  کی کم از کم دس لاکھ خوراکیں  لینے سے انکار کر دیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دی گئی فائزر  ویکسین اپنی تاریخ تنسیخ ( ایکسپائری ڈیٹ ) کے بہت قریب ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ اسے پرانی ویکسین کی ضرورت نہیں اور یہ خوراکیں فلسطین میں ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے میں استعمال کی جانی چاہئے۔ اسرائیل کےفلسطین کو ویکسین دینے کےبعد فائزر کمپنی  اس سال اتنی ہی خوراکیں اسرائیل کو واپس دینے والی تھی۔
 تاہم فلسطین اتھاریٹی کی وزیر صحت مائی الکیلا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے انھیں بتایا گیا تھا کہ ان ویکسین کی  ایکسپائری ڈیٹ جولائی یا اگست کی ہوگی لیکن ویکسین کی پہلی کھیپ فلسطین پہنچی تواس کی ایکسپائری ڈیٹ بہت قریب تھی۔ وزیر صحت نے کہا کہ وہ ویکسین  قابل استعمال ہی نہیں تھیں کیونکہ یہ ان خوراکوں کی تاریخ ایکسپائری ڈیٹ متوقع وقت سے بھی پہلے کی ہے اور ان کو استعمال کرنے کیلئےوقت ناکافی ہے، لہٰذا یہ معاہدہ ختم کیا جاتا ہے۔
 فلسطینی حکام کے ترجمان ابراہیم ملہم کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر فراہم کردہ ۹۰؍ ہزار خوراکوں کی پہلی کھیپ `معاہدے کی شرائط کے مطابق نہیں تھی اور اسی کے مطابق وزیر اعظم محمد اشتیہ نے وزیر صحت کو ہدایت  دی ہے کہ وہ معاہدہ منسوخ کر دیں۔فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ `حکومت نے وہ ویکسین خوراکیں لینے سے انکار کر دیا ہے جو اپنی تاریخ تنسیخ کے قریب ہیں۔فلسطینی اتھاریٹی کے ترجمان ملہم ابراہیم کا کہنا تھا کہ وہ اس کی بجائے ویکسین کی اس کھیپ کا انتظار کریں گے جو انھوں نے براہ راست فائزر سے منگوائی ہیں۔  یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے دانستہ فلسطین کو پرانی ویکسین بھیجی ہے۔ 

palestine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK