Inquilab Logo

فلسطین ،اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کا خواہشمند ،سلامتی کونسل سے رجوع

Updated: August 28, 2022, 10:45 AM IST | New York

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے اپنے امریکی ہم منصب لندا تھامس او رامریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی

Riyad Mansour, Ambassador of Palestine to the United Nations.
ا قوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور ۔

 فلسطین  نے اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ا س سلسلے میں گزشتہ دنوں فلسطین نے اقوام متحدہ کی باقاعدہ رکنیت حاصل کرنے کیلئے سلامتی کونسل سے رجوع کیا۔
  میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم  رکنیت کیلئےنیک نیتی کے ساتھ سلامتی کونسل کے تمام ارکین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
 خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے سلامتی کونسل کی منظوری ضروری ہے۔امریکہ ماضی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی مخالفت کرتا رہا ہے ۔ اس مرتبہ فلسطینی حکام نے اس سلسلے میں امریکہ سے بات چیت کی ہے۔
 ریاض منصور نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر  لندا تھامس سے مستقل رکنیت   سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔امریکہ کا موقف ہے کہ فلسطین کو  اقوام متحدہ کی رکنیت اسی صورت میں دی جائے گی جب دو ریاستی حل کا معاہدہ طے پا جائےگا۔
 فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا کہ  خطے میں قیام کا امن عمل گزشتہ  ۸؍ برس سے رکا ہوا ہے۔ ایسے میں  اقوام متحدہ کی رکنیت   کا معاملہ اس کے بغیر ہی آگے بڑھنا چاہئے۔
 ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سلامتی کونسل  کےاراکین غوروخوض کر رہے ہیں، وہ دور یاستی حل کیلئے کوشش  کررہےہیں تا کہ مستقل رکینت سے متعلق یہ رکاوٹ دور کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کو مکمل طور پر تسلیم کرنا ہی دو ریاستی حل کی ضمانت ہے۔  واضح رہےکہ امریکہ، فلسطین اور اسرائیل دونوں کو  ایک ملک کی حیثیت سے تسلیم کرتا ہے لیکن دونوں ممالک میں اس مسئلے پر سنگین اختلا ف پایا جارہا ہے۔ 

palestine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK