Inquilab Logo

پنویل: اے پی ایم سی مارکیٹ کا کولڈ اسٹوریج دھول چاٹ رہا ہے

Updated: June 20, 2023, 10:36 AM IST | waseem patel | Mumbai

ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے اس کولڈاسٹوریج کو۳؍ سال سے کوئی کرایہ پر نہیں لے رہا ہے

APMC market where no one is renting cold storage.
اے پی ایم سی مارکیٹ جہاں کےکولڈ اسٹوریج کو کوئی کرایہ پر نہیں لے رہا ہے ۔ (تصویر: انقلاب)

یہاں   اے پی ایم سی مارکیٹ میں     کولڈ اسٹوریج گزشتہ ۳؍برس سے کوئی  کرایہ پر نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے وہ دھول چاٹ رہا ہے۔ اس سے سمیتی کو بھی نقصان   ہو رہا ہے کیوں کہ اسے کولڈ اسٹوریج سے ملنے والے سالانہ۲۱؍ لاکھ روپے کی آمدنی بند ہو گئی ہے۔  پنویل کے اے پی ایم سی مارکیٹ میں  ڈھائی کروڑ روپے خرچ کرکے کولڈ اسٹوریج بنایا گیا تھا۔ اس میں پھل  سبزی وغیرہ رکھی جا سکتی ہے۔   اس تعلق سے سمیتی کے عہدیدار نے یقین دلایا کہ کولڈ اسٹوریج کرایہ پردینے کیلئے جلد ہی اشتہار دیا جائے گا۔
 شروعات میں یہ کولڈ اسٹوریج  آئی جی انٹرنیشنل کمپنی کو ۵،۵؍ سال کیلئے کرایے پر دیا گیا تھا جس سے بازار سمیتی کو سالانہ ۲۱؍  لاکھ روپے ملتے تھے لیکن بعد میں کمپنی کے کنٹینر  بڑے  ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہونے لگا ۔لوگوں نے اس پر اعتراض کیا۔ کورونا بحران  میں اس کمپنی نے نیا ایگریمنٹ نہیں بنایا  جس کے بعد سے یہ کولڈ اسٹوریج دھول چاٹ رہا ہے۔  یہ کولڈ اسٹوریج چھوٹے تاجر کو دیا جاسکتا تھا  جس سے بازار سمیتی کو  آمدنی ہوسکتی تھی  لیکن بازار سمیتی کی شرط تھی  کہ اس میں کم سے کم۱۰۰؍   با کس رکھے جائے۔
  ایک تاجر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میرے جیسے چھوٹے تاجر ۵۰، ۶۰؍ ہزار روپے کا مال  لا کر کاروبار کرتے ہے ، ۱۰۰؍ با کس کیلئے  لاکھوں روپے کی خریداری کرنا  ممکن نہیں ہے۔  بازار سمیتی نے ایسی شرط نہ رکھی ہوتی تو ہمارا بھی فائدہ ہوتا اور ان کا بھی۔ اس کے علاوہ اس میں موجود مشینری زنگ آلودہ نہ ہوتی۔  ہم دوسرے پرائیویٹ کولڈ اسٹوریج میں اپنا مال رکھتے ہیں جو ہمارے بجٹ میں ہے۔
   اس سلسلے میں سمیتی کے سیکریٹری بھارت  پاٹل نے بتایا کہ’’ آئی جی انٹرنیشنل کمپنی کو ہم نے ۱۰؍ سال کیلئے کولڈ اسٹوریج کرایے پر دیا تھا۔ کورونا بحران میں انہوں نے نیا ایگریمنٹ نہیں کیا۔  ہم نے کولڈ اسٹوریج  کرایےپر دینے کیلئے اشتہار بھی دیا تھا لیکن کسی  نے بھی دلچسپی نہیں لی۔ اس کے بعد عرصے تک الیکشن نہیں  ہوئے۔ اب نیا بورڈ تشکیل پایا ہے، ہم جلد ہی کولڈ اسٹوریج کرایے پر دینے کیلئے نئے سرے سے  اشتہار دیں گے۔

panvel Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK