• Mon, 22 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسکول وین اور رکشا کو ڈمپر کی زور دار ٹکر، وین کا نقصان

Updated: December 22, 2025, 12:21 PM IST | Wasim Ahmed Patel | Panvel

اس حادثے میں رکشے میں بیٹھا ہوا ایک مسافر اور اسکول وین کے دو طلبہ زخمی ہو گئے۔

This is the condition of the school van due to the accident. Picture: Inquilab
حادثے کی وجہ سےاسکول وین کی یہ حالت ہوگئی۔ تصویر: انقلاب
یہاں سگنل پر کھڑی ہوئی اسکول وین اور ر کشا کو پیچھے سے ایک ڈمپر نے  زور دار ٹکر مار دی جس سے خاص طور سے اسکول وین کو زبردست نقصان پہنچا۔ اس حادثہ میں رکشے میں بیٹھا ہوا ایک مسافر اور اسکول وین کے دو طلبہ زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق اس حادثہ سے اسکول وین کا دروازہ لاک ہو گیا، وہاں موجود افراد کی مدد سے ٹریفک پولیس نے وین کی کا نچ کی کھڑکی توڑ کر طلبہ کو صحیح سلامت باہر نکالا۔ وہاں پر جمع افراد نے ڈمپر کے ڈرائیور کی پٹائی کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود ٹریفک پولیس نے اسے بچا کر پنویل شہر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس درمیان ٹریفک بھی ایک گھنٹے کے لئے جام ہو گیا تھا  جسے ٹریفک پولیس نے بحال کر دیا۔
یہ حادثہ ہونے سے وین میں موجود طلبہ خوفزدہ ہو گئے تھے ۔یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ وین میں کون سی کلاس کے طلبہ تھے اور یہ وین کس اسکول کی تھی؟

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK