یہاں ایک ساڑی کی دکان مالک نے ہیلمٹ پہن کر دوپہیہ گاڑی چلانے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ساڑی تحفہ میں دی گئی ۔
EPAPER
Updated: August 09, 2025, 5:39 PM IST | Wasim Ahmed Patel | Mumbai
یہاں ایک ساڑی کی دکان مالک نے ہیلمٹ پہن کر دوپہیہ گاڑی چلانے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ساڑی تحفہ میں دی گئی ۔
یہاں ایک ساڑی کی دکان مالک نے ہیلمٹ پہن کر دوپہیہ گاڑی چلانے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ساڑی تحفہ میں دی گئی۔ یہاں شیوا جی چوک پر دوار کا دا س شیام کمارنامی ساڑی کی مشہوردکان ہے۔ اس کے مالک شرد پاٹل نے وہاں موجود خاتون ٹریفک پولیس کے ہمراہ دوپہیہ گاڑی چلانے والی خواتین کو روکنا شروع کر دیا۔ انہیں محسوس ہوا کہ ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا
یہ بھی پڑھئے: پلاوا فلائی اوور کے تعمیری کام کے اسٹکچرل آڈٹ کو منظوری
لیکن انہیں اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب انہیں ہیلمٹ پہننے پر ایک قیمتی ساڑی تحفے میں دی گئی۔ اس طرح کل ڈھائی سو خواتین کو ٹریفک کے اصولوں پر عمل کرنے پر ساڑی دی گئی۔ شرد پاٹل کے مطابق ٹریفک پولیس ہمیشہ کہتی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہئے۔ اگر کوئی حادثہ میں مر جاتا ہے تو پورا خاندان تباہ ہو جاتا ہے اس لئے ہم نے خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں ساڑی تحفے میں دی۔ اس موقع پر پنویل شہر ٹریفک پولیس کے انچارج سنجے پاٹل اور کئی خاتون اہلکار بھی موجود تھیں۔