Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنویل : لوگوں کی حفاظت کیلئے ندی اور ڈیم کےپاس بورڈ آویزاں کئے گئے

Updated: June 23, 2025, 11:14 AM IST | Wasim Ahmed Patel | Panvel

یہاں تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج گجانن  گھا ڈ  گے نے ڈیم اور ندی پر آنے والوں کو خطرے آگاہ کرنے کیلئے بورڈ آویزاں کئے  جس میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ آپ کی حفاظت کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔

A board displayed by the police at a location. Photo: INN
پولیس کی جانب سے ایک جگہ آویزاں کیا گیا بورڈ۔ تصویر: آئی این این

یہاں تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج گجانن  گھا ڈ  گے نے ڈیم اور ندی پر آنے والوں کو خطرے آگاہ کرنے کیلئے بورڈ آویزاں کئے  جس میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ آپ کی حفاظت کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ بہت سے لوگ ندی اور ڈیم میں نہانے کا  لطف اٹھانے آتے ہیں لیکن خاص طور سے ندی میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ گہرائی کا اندازہ نہ ہونے سے کئی لوگ اس میں ڈوب بھی گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بارش نہ بھی ہو رہی ہو تو ماتھیران سے بارش کا پانی یہاں آتا ہے جس کے تیز بہاؤ کے سبب بھی لوگ  ڈوب کر مر چکے ہیں۔ چھوٹے بچے، خواتین اور جنہیں تیرنا نہیں آتا ہے، انہیں پانی میں نہیں اترنا چاہیے۔ منشیات کا استعمال سخت منع ہے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہاں کافی درخت ہیں اور پہاڑی علاقہ بھی ہے۔ کسی بھی حادثے کی صورت میں ایمبولنس اور فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں وقت لگتا ہے۔ راستے میں کسی بھی گاڑی کو کھڑا کرنا منع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موربے اور کنڈی ڈیم، ہری گرام ندی اور شانتی ون ندی ان جگہوں پر جانے پر پہلے بھی پابندی لگائی گئی تھی لیکن لوگوں کی مخالفت کے بعد یہ پابندی تو ہٹالی گئی ہے لیکن یہاں پر لوگوں نے ہماری ہدایت پر عمل نہیں کیا تو یہ پابندی پھر سے لگائی جائے گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK