Inquilab Logo

پارلیمنٹ کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، دونوں ایوانوں میں تقریباً ۵۰؍ فیصد کام ہوا

Updated: August 12, 2023, 9:57 AM IST | new Delhi

لوک سبھا میں اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا میں چیئر مین جگدیپ دھنکڑ نےکارروائی ملتوی کرنے کا اعلان کیا،لوک سبھا سے ۲۲؍بل منظور ہوئے ، اپوزیشن نے منی پور پر تحریک عدم اعتماد پیش کی

After the adjournment of the Lok Sabha, members recite the Rashtriya Geet. (PTI)
لوک سبھا کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد اراکین راشٹریہ گیت پڑھتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

:پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی تکمیل کے ساتھ ہی    دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئےملتوی کردی گئی ۔ جمعہ کو   لوک سبھا کی کارروائی دو  بار ملتوی ہونے کے بعد  جب  دوپہر ڈیڑھ بجے بجےاراکین پارلیمنٹ ایوان میں پہنچے تو  اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ۱۷؍ویں لوک سبھا کا ۱۲؍واں اجلاس۲۰؍جولائی سے ۱۱؍جولائی تک جاری رہا۔  مانسون اجلاس کے دوران ۱۷؍ نشستوں میں ۴۴ء۱۵؍گھنٹے کام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مانسون اجلاس میں ایوان  میں ۴۵؍ فیصد کام کاج  ہوا۔برلا نے بتایا کہ کانگریس کے گورو گوگوئی نے مانسون اجلاس کے دوران  حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ اس پر ۱۹؍گھنٹے۵۹؍منٹ تک بحث ہوئی جس میں ۶۰؍اراکین نے حصہ لیا۔ تحریک مسترد کر دی گئی۔ اسپیکر نے کہا کہ اجلاس میں ۲۰؍بل پیش کئے گئے اور ۲۲؍بل منظور کئے گئے۔  ۵۰؍سوالات کے جوابات دئیے گئے جبکہ کچھ کےجوابات زبانی دئیے گئے۔  ایوان میں حکومت کی طرف سے پچاس بیانات بھی  دئیے گئے۔  برلا نے ایوان کی کارروائی میں تعاون  کے لئے وزیر اعظم، تمام جماعتوں کے لیڈروں اوراراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی عملے کا شکریہ ادا کیا۔
  دوسری طرف منی پور میں جاری پرتشدد واقعات  پر ضابطہ ۲۶۷؍کے تحت بحث  کے مطالبہ  پر  اپوزیشن کے  احتجاج  اور عام آدمی پارٹی کے اراکین  سنجے سنگھ اور راگھو چڈھا کے خلاف کارروائی کے ساتھ  ہی  راجیہ سبھا کی کارروائی جمعہ کو غیر معینہ مدت کے  لئے ملتوی کر دی گئی۔ایوان کے      چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے سی جی ایس ٹی  ترمیمی بل  اور آئی جی ایس ٹی ترمیمی بل اپوزیشن اراکین کی غیرموجودگی میں منظور کرانے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی غیرمعینہ مدت کے  لئے ملتوی کردی۔   لنچ کے وقفے کے بعد اس بل کو بغیر بحث کے صوتی ووٹ سے پاس کرادیا گیا  اور اسے لوک سبھا میں بھیج   دیا گیا۔ اس دوران اپوزیشن ار اکین نے منی پور  کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے  واک آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ایوان کے قائد پیوش گوئل نے ایوان کے اراکین کے مبینہ جعلی دستخطوں کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن راگھو چڈھا کو استحقاق کمیٹی کی رپورٹ تک معطل کرنے کی تجویز پیش کی ۔  استحقاق کمیٹی کی رپورٹ آنے تک  ان کی معطلی میں توسیع کی تجویز بھی پیش کی گئی جسے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ اس کے بعدچیئر مین  دھنکڑ نے کہا کہ ملک کی ۱۳۰؍کروڑ کی آبادی اس ایوان بالا میں اراکین کے برتاؤ کو دیکھتی ہے۔ ہمیں نرم اور بہتر رویہ اختیار کرنا چا ہئے۔

parliment Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK