Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’گجرات کے لوگ بہار میں ووٹنگ کررہے ہیں‘‘

Updated: August 13, 2025, 10:39 PM IST | Patna

تیجسوی یادو کا الزام، پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر نےیہ بھی کہا کہ مودی کی جیت کو کرشمہ بتاکر بی جے پی ووٹوں کی ڈکیتی کررہی ہے

Tejashwi Yadav aggressively criticized the Modi government in a press conference held in Patna.
پٹنہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تیجسوی یادونے جارحانہ انداز میں مودی حکومت پر تنقیدکی

ووٹرلسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی پر جاری گھمسان کے دوران بہار اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادونے ایک بار پھر الیکشن کمیشن اوربی جے پی پرووٹوں کی چوری کا سنگین الزام لگایاہے۔ تیجسوی یادو نے بدھ کواپنی سرکاری رہائش گاہ ۱؍پولوروڈپر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جےپی کے کئی لیڈروں کے ایک سے زیادہ ایپک نمبر ہیں جبکہ اپوزیشن پارٹیوں کے ووٹروں کو مردہ قرار دے کر ووٹر لسٹ سے ان کےنام حذف کیے جارہے ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کاغذات دکھاکر  دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے کئی لیڈروںکے دو دوایپک نمبر ہیں۔مظفر پور میں بی جے پی کی میئر نرملادیوی نے بھی یہی کھیل کیاہے۔ ان کے ایک اسمبلی حلقہ میں دو دو ایپک نمبرہیں۔ ان کے دونوںدیوردلیپ کمار اور منوج کمار کے بھی دو دو ’ایپک نمبر‘ ہیں ۔بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ان کےلوگوںکے کئی جگہ نام شامل کیے جارہے ہیں ،جبکہ اصل ووٹروںکو مردہ بتاکر ووٹرلسٹ سے ان کےنام حذف کیے جارہےہیں۔
 تیجسوی یادونے کہا کہ گجرات کے لوگ بھی بہار کے ووٹر بن رہے ہیں۔بی جے پی کے انچارج بھیکو بھائی دلسانیہ پٹنہ کے ووٹر بن چکے ہیں ، جبکہ انہوںنے ۲۰۰۴ءمیںاپنا ووٹ گجرات میں ڈالا تھا۔پتہ نہیں وہ کن کن ریاستوںمیں جاکرووٹ ڈالیںگے۔ تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن کو بی جے پی کا کٹھ پتلی بتاتےہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی یہ سازش صرف بہار تک ہی محدود نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ میںزیرسماعت ایس آئی آر کے معاملےکا حوالہ دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ جن لوگوں کو الیکشن کمیشن نےمردہ قراردے کرووٹرلسٹ سے ان کے نام حذف کردیےتھے ،انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہوںنے الیکشن کمیشن پربی جے پی کے اشارے پر ووٹ چوری کاالزام لگاتے ہوئےکہا کہ بی جے پی کے ذریعہ مودی جی کی جیت کو کرشمہ بتایاجارہاہے ، حالانکہ یہاں تو ووٹوں کی ڈکیتی ہورہی ہے۔ اس کاانکشاف ہوجانے پربی جے پی کی بولتی بند ہے۔ الیکشن کمیشن پر ووٹوں کی چوری کےالزام کے باوجود اس نےپریس کانفرنس نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ان کے آقا مودی اور شاہ نے میڈیا کے سامنے جانے سے روک رکھاہے۔  اپوزیشن لیڈر  نے الزام لگایا کہ بی جے پی انتخابات میں اپنی جیت کیلئے پہلے ای ڈی اورسی بی آئی کا استعمال کرتی تھی،لیکن اب یہ کام الیکشن کمیشن کررہاہے۔ ۲۰۲۰ء کے اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی چوری سےہمیں۱۰؍سے زیادہ سیٹوںپرشکست دی گئی تھی۔ کئی سیٹوں پر ہمارے امیدواروں کو ۱۰؍، ۲۰؍، اور۱۰۰؍ووٹوںسے شکست دی گئی تھی۔ چنڈی گڑھ میں میئرکے انتخاب میںجب یہ لوگ پکڑے گئے تھے تو سی سی ٹی وی فوٹیج ہی ہٹادیا گیا۔انہوںنےکہا کہ الیکشن کمیشن صرف بی جے پی کےلوگوں کی مدد کررہاہے ۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمارسنہا کے لکھی سرائے اور پٹنہ دونوں اضلاع کے ووٹر لسٹ میںنام شامل ہونے کے معاملے میں تیجسوی یادو نے کہا کہ وجےکمار سنہا کو دونوں اضلاع سے نوٹس کیوں نہیں بھیجا گیا؟جب دواضلاع میں ووٹر کارڈ بنواکر وجے کمارسنہا نے کرائم کیا ہےتو صرف ایک ہی ضلع سے انہیںکیوںنوٹس جاری کیا گیا؟اگر میں نے اس کا انکشاف نہیں کیا ہوتاتو وجے سنہا کا نام نہیں ہٹایاجاتا۔تیجسوی  نے اپنے دو ایپک نمبر کےمعاملے میں بھی صفائی پیش کی اورکہا کہ میں نے الیکشن کمیشن کو جواب دےدیاہے۔ میرے پاس ایک وقت میں ایک ہی ایپک کارڈ تھا۔میراایک ایپک کارڈمنسوخ ہوگیاتھا۔  تیجسوی  نے ووٹوںکےبائیکاٹ کی بات ایک بار پھردہرائی اورکہا کہ اگر سب کچھ فکس ہی ہوجائےگاتو اسکے بائیکاٹ پر بھی غور کیاجاسکتاہے۔ایسا انتخاب لڑنے سے کیافائدہ ! انہوںنے کہاکہ ۱۷؍اگست سے ووٹر ادھیکار یاترا پرراہل گاندھی کے ساتھ نکل رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں آرجے ڈی کے ریاستی صدر منگنی لال منڈل ، قومی چیف جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK