• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی وزیر توانائی کی وارننگ کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

Updated: May 26, 2023, 11:42 AM IST | Riyadh

امریکی خام تیل اور ایندھن کی انوینٹری میں تیزی سے کمی آنا بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب

Abdul Aziz Bin Salman Al Saud
عبدالعزیز بن سلمان السعود

اعداد و شمار میں امریکی انوینٹریوں میں کمی، ایندھن سپلائی میں سختی، سعودی وزیر توانائی کی جانب سے قیاس آرائی کرنے والوں کے خلاف انتباہ اور اوپیک پلس ممالک کی جانب سے پیداوار میں مزید کمی کے اندیشے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق۸؍ بج کر۳۷؍ منٹ پر برینٹ کروڈ فیوچر۸۸؍ سینٹ یا۱ء۲؍ فیصد اضافے کے ساتھ تک۷۷ء۷۲؍  ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی)۹۸؍ سینٹ یا۱ء۳؍فیصد اضافے کے ساتھ۷۳ء۸۹؍ ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان السعود نے کہا کہ شارٹ سیلرز ( جو اس بات پر شرط لگاتے ہیں کہ قیمتیں نیچے آئیں گی) کو درد سے ’خبردار‘ ہونا چاہیے۔ کچھ سرمایہ کاروں نے اس بیان کو اس بات کے اشارے کے طور پر لیا کہ پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس سمیت اس کے دیگر اتحادی جنہیں اوپیک پلس بھی کہا جاتا ہے وہ۴؍ جون کو ہونے والے اجلاس میں پیداوار میں مزید کمی پر غور کر سکتے ہیں۔ او اے این ڈی اے سے منسلک مارکیٹ تجزیہ کار کریگ ایرلام نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، سعودی وزیر کی جانب سے شارٹ سیلر کو دی گئی تازہ ترین وارننگ سے اس رجحان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ صنعتی اعداد و شمار بھی تھے جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی خام تیل اور ایندھن کی انوینٹری میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ (اے پی آئی) کے اعداد و شمار کے حوالے سے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے خام تیل انوینٹری میں تقریباً۶ء۸؍ ملین بیرل کی کمی ہوئی جب کہ پیٹرول انوینٹریز میں تقریباً۶ء۴؍ ملین کمی آئی۔ اگر بدھ کے روز جاری ہونے والے انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) کے اعداد و شمار، ذخائر میں کے اعداد و شمار کی تصدیق کرتے ہیں تو امریکی پیٹرول انوینٹریز مسلسل تیسرے ہفتے۲۰۱۴ء  کے بعد کی کم ترین سطح پری میموریل ڈے سطح پر آجائے گی۔ امریکہ میں میموریل ڈے کی تعطیل رواں سال۲۹؍ مئی کو ہوگی، روایتی طور پر یہ امریکہ میں موسم گرما کے سفر کے آغاز کا سیزن ہوتا ہے اور اس دوران ایندھن کی طلب بہت زیادہ ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK