Inquilab Logo

فلپائن :سمندری طوفان ’رائے‘ سےمرنےوالوں کی تعداد۱۰۰؍سے متجاوز

Updated: December 20, 2021, 12:27 PM IST | Agency | Manila

؍۲۰۰؍میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں اور موسلا دھار بارش کے سبب بجلی کے کھمبے،درخت اور چھتیں گر گئیں،مواصلاتی رابطہ منقطع

Hurricane devastation in the Philippines.Picture:INN
فلپائن میں طوفان سے ہونے والی تباہی کا نظارہ۔ تصویر: آئی این این

؍۳؍روز قبل سمندری طوفان رائے فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے سے ٹکرانے سے ہلاکتوں کی تعداد ۱۰۰؍ سے تجاوز کر گئی جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹگری ۵؍ کا سمندری طوفان’رائے‘فلپائن کے جنوبی ساحل سےٹکرایا تھا پہلے۲؍ روز میں امدادی کاموں کے دوران ۱۲؍لاشیں نکالی گئی تھیں جب کہ متعدد زخمی اور ۱۰۰؍ سے زائد لاپتہ تھے۔  امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنےکا سلسلہ تاحال جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد۱۰۰؍سےتجاوز کرگئی ہے۔۲۰۰؍میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے بجلی کےمتعدد کھمبے اوردرخت اور چھتیں گرگئی تھیں۔ علاقے کے فضائی سروے میں بڑے پیمانے پر نقصان کا پتہ چلا۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہے۔ملک کے مشہور سیاحتی مقام بوہول کے گورنر نےکہا کہ وہ طوفان کے بعد خطے کے ۴۸؍میئروں میں سے نصف سے بھی کم سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں فوجیوں، کوسٹ گارڈ اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان رائے سے قبل ۳؍لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا تھا جب کہ فلپائن کے کوسٹ گارڈز کے مطابق۸۰؍سمندری جہازوں میں موجود ۴؍ ہزار افراد بھی سمندر میں پھنس گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK