Inquilab Logo

ایران : طیارہ رن وے سے پھسل کر مصروف سڑک پرآیا

Updated: January 28, 2020, 1:29 PM IST | Agency | Tehran

الاہواز صوبے کے’ ماہشہر‘ شہرکے ائیرپورٹ پر پیر کی صبح ایک مسافر بردار طیارہ اترتے وقت رن وے سے پھسل کرہوائی اڈے سے ملحق ایک مصروف سڑک پر جاپہنچا۔

 ایئر پورٹ سے ملحق سڑک  پر طیارہ دیکھا جاسکتا  ہے۔  تصویر: پی ٹی آئی
ایئر پورٹ سے ملحق سڑک پر طیارہ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

  تہران : الاہواز صوبے کے’ ماہشہر‘  شہرکے  ائیرپورٹ پر پیر کی صبح  ایک مسافر بردار طیارہ  اترتے وقت رن وے  سے پھسل کرہوائی اڈے سے ملحق ایک مصروف سڑک پر جاپہنچا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ پاسداران انقلاب کے زیر انتظام فضائی کمپنی’ کیسپین ایئر لائن ‘کا تھا  جو تہران سے  یہاں پہنچا تھا، اس میں ۱۳۰؍ مسافر تھے۔  ایرانی  حکام کے مطابق خوش قسمتی  سے  اس حادثہ میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کررہی  تصاویر اور وڈیوز میں مسافر افراتفری کے عالم میںجہاز  کے ایمرجنسی دروزے سے اترتے ہوئے  نظر آ رہے ہیں۔  مقامی ٹیلی ویژن کوجہاز پر موجود ایک صحافی نے بتایا کہ طیارے کے پچھلے پہیے ٹوٹ گئے تھے اور وہ پہیوں کے بغیر پھسلتے ہوئے سڑک پر جاکر رک گیا۔ حادثہ کی وجہ تکنیکی خرابی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

iran Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK