Inquilab Logo

کوروناکیسزمیں کمی کے پیش نظر جمبوکووڈ سینٹروںکوہیلتھ سینٹرمیں تبدیل کرنےکامنصوبہ

Updated: February 16, 2022, 8:21 AM IST | Mumbai

بی ایم سی نے ۱۰؍میں سے ۴؍جمبوسینٹروںکو کووڈ۱۹؍ کےاہم مراکز اور ۶؍ کو کووڈ پرائمری ہیلتھ سینٹروںمیں تبدیل کرنےکا فیصلہ کیاہے

Some covid centers do not have a single patient. (File photo)
کچھ کووڈ سینٹروں میں ایک بھی مریض نہیں ہے۔ (فائل فوٹو)

:شہر ومضافا ت میں کووڈ۱۹؍ کے مریضوں کی تعدادمیں کمی کےسبب بی ایم سی نے ۱۰؍ میں سے ۴؍جمبوکووڈ سینٹروںکو کورونا کے مریضوںکے علاج کیلئے اہم مراکز کے طورپر استعمال کرنے اور ۶؍ سینٹروں کو کووڈ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں تبدیل کرنےکا فیصلہ کیاہے۔ واضح رہےکہ کووڈ ۱۹؍ کی تینوں لہروںمیں ان جمبوکووڈ سینٹروںنے وبا سے  متاثرہ افراد کے علاج میں ایسے وقت میں اہم رول اداکیا ہےجب کورونا کے مریضوں کیلئے اسپتالوںمیں جگہ نہیں تھی ۔
 ہزاروں مریضوں کی گنجائش والے جمبو کووڈ سینٹروںمیں صرف۳۰ ؍ تا  ۴۰؍ مریض زیر علاج ہیں۔ کچھ سینٹر ایسے ہیں جن میں ایک بھی مریض نہیں ہے جس کی وجہ سے کچھ سینٹروںمیں کوروناکے مریضوں کوداخل نہیں کیاجارہاہے۔ ملاڈ جمبوکووڈ سینٹر میں اگر کوئی مریض آبھی رہاہے تو اسے دیگر سینٹر میں علاج کیلئے روانہ کیاجارہاہے ۔
  بی کے سی جمبور کووڈ سینٹر کے ڈین ڈاکٹر راجیش ڈیرے نےبتایاکہ ’’ یہاں صرف ۲۰؍مریض زیر علاج ہیں۔ ایسےمیں یہ جمبوکووڈ سینٹر جاری رہے گا یااسے بند کردیاجائے گا، اس کا فیصلہ اعلیٰ افسران کریں گے ۔گوریگاؤں کے نیسکو جمبو سینٹر کی ڈین ڈاکٹر نیلم اندراڈے کےمطابق ’’ ہمارے پاس صرف ۳۰؍  مریض زیرعلاج ہیں ۔‘‘ ملاڈ کووڈ جمبوسینٹر کے ڈین ڈاکٹر پرشانت مشرا نے بتایاکہ ’’ اس سینٹر کا آخری مریض ۳۰؍جنوری کو ڈسچارج ہواتھا ۔ اس کےبعد سے یہاں ایک بھی مریض علاج کیلئے نہیں آیاہے  جبکہ سارا اسٹاف موجود ہے۔ ایسی صورت میں ان سینٹروںکو جاری رکھنا ہے یابند کرنا ہے ، یہ فیصلہ شہر ی انتظامیہ کو کرناہے۔‘‘
  ممبئی میں بی کے سی ، این ایس سی آئی ( ورلی ) ، رچرڈسن اینڈ کرڈاس (بائیکلہ ) اورگوریگاؤں کے نیسکو کووڈ سینٹروں کو کووڈ ۱۹؍ کےمریضوں کے علاج کیلئے اہم سینٹروں کے طورپر جاری رکھنے کا منصوبہ ہے جبکہ دیگر ۶؍جمبو کووڈ سینٹرکووڈ پرائمری ہیلتھ سینٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کریں گے۔مذکورہ ۱۰؍ جمبوکووڈ سینٹروںمیں مجموعی طورپر ۳۶؍ہزار ۹۹۱؍ بیڈ کی گنجائش ہے جن میں سے صرف ایک ہزار ۲۷؍ بیڈ پر مریضوں کا علاج جاری ہے ۔   
 اس ضمن  ایڈیشنل میونسپل کمشنر سریش کاکانی نے بتایاکہ ’’خالی جمبوکووڈ سینٹروں سے بی ایم سی پر مالی بوجھ پڑرہا ہے۔ اس لئے  ان سینٹروںکو اب دیگر اندازمیں استعمال کرنےکا منصوبہ بنایاگیاہے ۔ ان سینٹروں کاکیسے استعمال کیاجائے ،اس پر غوروخوض جاری ہے۔‘‘

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK