Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعظم نے گنگا ایکسپریس وے ملک کے نام وقف کیا، کہا ’’یوپی کی لائف لائن بنے گا ‘‘

Updated: April 30, 2026, 10:02 AM IST | Shoaib Zafar | Lucknow

۵۹۴؍ کلومیٹر طویل اس شاہراہ کا سنگ بنیاد ۲۰۲۱ءمیں رکھا گیا تھا ۔ یہ یوپی کا سب سے طویل ایکسپریس وے ہے جو گنگا کنارے بسے ۱۳؍ اضلاع کا احاطہ کرتا ہے ۔

Prime Minister Modi And Chief Minister Yogi Adityanath Reviewing The Expressway Model.Photo:INN
وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایکسپریس وے ماڈل کا جائزہ لیتے ہوئے- تصویر:آئی این این
وزیراعظم مودی نے بدھ کو یہاں ۵۹۴؍کلومیٹر طویل گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اسی کے ساتھ ہی اتر پردیش کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک تاریخی باب کا اضافہ ہو گیا۔ یہ ریاست کی کنکٹی ویٹی  اور اقتصادی عزائم میں ایک اہم قدم ہے۔وزیراعظم نے افتتاح کے مقام پر ایک پودا لگایا اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ایکسپریس وے پر پیدل چل کر اس کے ڈیزائن اور خصوصیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، مرکزی وزیر جتن پرساد، نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک، نیز بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر پنکج چودھری بھی موجود تھے۔
 
 
یاد رہے کہ گرین فیلڈ گنگا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد دسمبر۲۰۲۱ء میں خود وزیراعظم مودی  نے ہی  رکھا تھا۔ تقریباً۳۶؍ ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ پروجیکٹ عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی سمت میں ریاست کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس ایکسپریس وے کو یوپی کی نئی لائف لائن قرار دیا اور اعلان کیا کہ اس ایکسپریس وے کو مستقبل میں ہریدوار سے بھی جوڑا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ ایکسپریس وے ۱۳؍ اضلاع سے ہوکر گزرے گا۔ گنگا کنارے بسے ان اضلاع میں میرٹھ ، بلند شہر، ہاپوڑ، امروہہ،سنبھل، بدایوں، شاہجہاں پور، ہردوئی، اُنّائو، رائے بریلی، پرتاپ گڑھ اور پریاگ راج کا احاطہ کرتا ہے۔اب میرٹھ سے پریاگ راج محض ۶؍ گھنٹے میں پہنچا جاسکے گا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK