Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی نے رام ولاس پاسوان کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

Updated: October 09, 2024, 2:01 PM IST | Agency | New Delhi

چراغ پاسوان کے بقول ’’مجھے لگتا ہے کہ آج میں ان کے خواب کو پورا کرنے کے راستے پر چل پڑا ہوں۔‘‘

Late Ram Vilas Paswan. Photo: INN
آنجہانی رام ولاس پاسوان۔ تصویر : آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سابق مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے سابق صدر رام ولاس پاسوان کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے آنجہانی پاسوان کو سینئر لیڈروں میں سے ایک قرار دیا۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم `ایکس` پر کہا’’ میں اپنے بہت ہی پیارے دوست اور ہندوستان کے عظیم لیڈروں میں سے ایک رام ولاس پاسوان جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک شاندار لیڈر تھے جو غریبوں کو بااختیار بنانے اور ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کیلئے پوری طرح وقف تھے۔ میری خوش قسمتی تھی کہ میں ان کے ساتھ کئی برسوں تک کام کرتا رہا۔ مجھے بہت سے معاملات میں ان کی بصیرت یاد آتی ہے۔ ‘‘واضح رہےکہ رام ولاس پاسوان کا انتقال ۸؍ اکتوبر ۲۰۲۰ء کو ہوا تھا۔ 
 اس دوران رام ولاس پاسوران کے بیٹے اورمرکزی وزیر چراغ پاسوان نے اپنے والد رام ولاس پاسوان کیلئے ’بھارت رتن‘ ایوارڈ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس حکومت میں میرے والد کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ رام ولاس پاسوان کی برسی کی تقریب کیلئے پٹنہ سے کھگڑیا روانہ ہونے سے پہلے چراغ پاسوان نے کہا کہ’’والد کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے، آج ان کو بچھڑے۴؍ سال ہو گئے ہیں۔ وہ ۴؍سال پہلے اس وقت میرے ساتھ تھے۔ آج وہ جہاں بھی ہیں، وہ خوش اور مطمئن ہوں گے، انہیں مجھ سے اور اپنی پارٹی سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں۔ مجھے لگتا ہے کہ آج میں ان کے خواب کو پورا کرنے کے راستے پر چل پڑا ہوں۔ وہ پارٹی کو جس مضبوط سطح پر دیکھنا چاہتے تھے آج ہم وہاں تک پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا میری زندگی کا واحد مقصد ہے اور میں اس خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK