Inquilab Logo

ہندوستان پیرس معاہدہ کی پاسداری کرنے والا واحد ملک : مودی

Updated: September 27, 2021, 12:03 PM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نپٹنے کیلئے طرز زندگی کو عین فطرت کے مطابق بنانے پر زور دیا

Narendra Modi.Picture:INN
وزیر اعظم مودی ۔ تصویر: آئی این این

: وزیر اعظم نریندر مودی نے موسمیاتی تبدیلی کو ایک بڑا عالمی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نمٹنے کیلئے طرز زندگی کو فطرت کے عین مطابق بنانے کی ضرورت ہے اور ہندوستان جی۲۰؍ گروپ کا واحدملک ہے جو ایسی طرز زندگی اپنانے کے ساتھ ساتھ ہی پیرس معاہدے کی پاسداری کررہا ہے ۔مودی نے سنیچر کی رات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’گلوبل سٹیزن لائیو‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ آج  دنیا کے سامنے ایک بڑا چیلنج بن کر کھڑا  ہے ۔ دنیا کواس بات کو قبول کرنا ہوگا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سب سے پہلے ہم پر ہی مرتب ہوں گے ۔ آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے کہ ہمیں طرز زندگی کو فطرت کےعین مطابق بدلنا ہو گا۔ غربت کے خاتمے کی سمت میں کام کررہی عالمی تنظیم ’گلوبل سٹیزن ‘کی تقریب۱۲۰؍ ممالک میں نشر کی گئی  ۔ مودی نے کہا کہ تقریباً ۲؍ سال سے پوری دنیا عالمی وبا سے لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا  کہ’’وباسے لڑنے کے ہمارے مشترکہ تجربے نے ہمیں سکھایا ہے کہ جب ہم ساتھ ہوتے ہیں تو ہم مضبوط اور بہتر ہوتے ہیں ۔ ہم نے اس اجتماعی جذبے کی ایک جھلک تب دیکھی جب ہمارے کورونا واریئر ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، طبی عملے نے وبا سے لڑنے میں اپنی بہترین کوشش کی ۔ہم نے اپنے سائنسدانوں اور اختراع کاروں میں یہ جذبہ دیکھا  جنہوں نے ریکارڈ وقت میں نئے ٹیکے تیار کئے ۔ نسلیں اس وقت کو یاد رکھیں گی۔‘‘کورونا کے علاوہ دیگر چیلنجز باقی ہیں جن میں سے ایک چیلنج غربت ہے۔ غریبوں کو حکومتوں پر زیادہ انحصار کرنے والا بنا کرغربت سے نہیں لڑا جا سکتا ۔ غربت سے تب لڑا جا سکے گا جب غریب حکومتوں کو قابل ساتھی کے طور پر دیکھنا شروع کردیں جو انہیں غربت کے دائرے کو ہمیشہ کیلئے توڑنےکیلئے بہتریں بنیادی ڈھانچہ دیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے بینکنگ سسٹم سے باہر رہنے والے لوگوں کو بینکنگ سے جوڑا ہے۔ کروڑوں لوگوں کو سوشل سکیوریٹی کوریج فراہم کرایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK