Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعظم مودی نےجارجیا میلونی کو’’ میلوڈی‘‘ دی، پرینکا اور بھومی کا ردعمل

Updated: May 20, 2026, 7:21 PM IST | Rome

وزیر اعظم مودی نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو’’ میلوڈی چاکلیٹ‘‘ کا خصوصی تحفہ دے کر حیران کر دیا ، جس نے سوشل میڈیا پر وائرل اس عرفی نام (میلوڈی) کو دوبارہ زندہ کر دیا جو دونوں لیڈروں کے ناموں کو ملا کر بنایا گیا تھا۔

Photo: PTI.
تصویر: پی ٹی آئی

وزیر اعظم مودی نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو’’ میلوڈی چاکلیٹ‘‘ کا خصوصی تحفہ دے کر حیران کر دیا ، جس نے سوشل میڈیا پر وائرل اس عرفی نام (میلوڈی) کو دوبارہ زندہ کر دیا جو دونوں لیڈروں کے ناموں کو ملا کر بنایا گیا تھا۔اس سے قبل مودی نے کولوزیئم میں میلونی کے ساتھ شام کے کھانے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ میلونی نے مودی کا استقبال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی اور لکھا: ’’روم میں خوش آمدید، میرے دوست۔ بعد ازاں دونوں لیڈروں کو روم کی سڑکوں پر ایک ساتھ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جسے ’’کار ڈپلومیسی‘‘ کا نام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: نارویجین صحافی ہیلے لینگ کا دعویٰ؛ مودی سے سوالات کرنےکے بعد فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس معطل ہوگئے

بالی وڈ ستاروں سمیت مختلف شخصیات نے اس وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا جس میں وزیراعظم نریندر مودی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کومیلوڈی چاکلیٹ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ پریانکا چوپڑا، بھومی پیڈنیکر، بپاشا باسو اور انی مکندن سمیت کئی شخصیات نے سوشل میڈیا پوسٹ کو لائک کیا۔ بھومی پیڈنیکر نے تبصرہ کیا، ’’اس لمحے کے لیے جی رہی ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نیویارک میں پاکستانی سینیٹر رانا محمود الحسن کی ہندوستان مخالف تقریر پر ہنگامہ

بعد ازاں ویڈیو میں میلونی کہتی ہیں، ’’وزیراعظم مودی ہمارے لیے تحفہ لائے ہیں، ایک بہت ہی اچھی ٹافی،‘‘ جس پر مودی جواب دیتے ہیں، ’’میلوڈی‘‘۔ میلونی نے پوسٹ پر کیپشن لکھا،’’تحفے کے لیے شکریہ۔‘‘
اس کے علاوہ بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے بھی اس ویڈیو پر تبصرے کئے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’ اس سےبہتر تشہیر نہیں ہو سکتی ۔‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا،’’ بس یہی چھوٹی چھوٹی خوشیاں چاہئے ہمیں۔‘‘
واضح رہے کہ میلوڈی ہندوستان میں قائم پارلے کمپنی کی ایک چاکلیٹ کا نام ہے،میلوڈی نام سوشل میڈیا صارفین نے مودی اور میلونی کے نام ملا کر بنایا تھا۔ دونوں لیڈروں نے۲۰۲۳ء میں دبئی میں ’’ سی او پی ۲۸؍‘‘سمٹ کے دوران اس ٹرینڈ کو اپنایا تھا۔ میلونی نے مودی کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا،’’COP28 میں اچھے دوست #Melodi۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK