• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پنڈت نہرو کی تاریخی تقریر ہمیں متاثر کرتی رہے گی: وزیراعظم نریندر مودی

Updated: September 18, 2023, 1:56 PM IST | New Delhi

وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میں کارروائی کے آخری دن خاص سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی تاریخی تقریر ہمیشہ ملک کےمنتخب شدہ نمائندوں کو متاثرکرتی رہے گی۔ اس پارلیمنٹ نے پنڈت جواہر لال نہرو سے لےکر منموہن سنگھ تک کا وقت دیکھا ہے۔ مزید کہا کہ اس پارلیمنٹ ہاؤس سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ اس عمارت کو خیرباد کہنے کا لمحہ جذباتی ہے

Prime Minister Narendra Modi addressing the media. Photo: PTI
وزیراعظم نریندر مودی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

پارلیمنٹ کے خاص سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی پارلیمنٹ میں تاریخی تقریر ملک کے منتخب نمائندوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ ملک کے پہلے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کی تقریباً ۸؍ دہائیوں کا نقشہ کھینچا ہے جو انگریزوں سے آزادی کے بعد اس ملک کا بھی ایک طویل سفر ہے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پنڈت جواہر لال نہرو کی تقریرکی گونج ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔ بعد ازیں پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کے تعلق سے کہا کہ اسی ایوان میں ملک کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ملک میں حکومتیں آتی جاتی رہیں گی لیکن یہ ملک ہمیشہ قائم رہے گا۔
خیال رہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا ۵؍ دنوں پر مبنی خاص سیشن بلایا ہے جس میں کارروائی پارلیمنٹ کی پرانی عمارت سے نئی عمارت میں منتقل ہو گی۔ آج پرانی عمارت میں کارروائی کا آخری دن ہے۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ یہ لمحہ ان لوگوں کو یاد رکھنے کا ہے جو پارلیمنٹ کے تاریخی سفر کا حصہ ہیں۔ یہ پارلیمنٹ جواہر لال نہرو، لال بہادو شاستری سے اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ کے وقت کی بھی شاہد ہے جنہوں نے اس ملک کو کامیاب راہ دکھائی۔ اس ایوان کے ۷۵؍دنوں پر مشتمل سفر کی سب سے بڑی کامیابی اس پر عوام کا ابھرتا بھروسہ ہے۔ آزادی کے بعد بہت سے لوگوں نے ملک کی کامیابی کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا لیکن اس پارلیمنٹ کی طاقت نے ظاہر کر دیا کہ کہنے والے غلط ہیں۔ پہلے خاتون ممران پارلیمنٹ کی تعداد کم ہوگی لیکن ان کی شراکت داری اور پیشکش ہمیشہ بڑھتی رہی۔ ہم پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقل ہو رہے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی یہ پرانی عمارت ہمیشہ ہماری نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
مودی نے اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ اس عمارت میں داخل ہوا تھا تو مجھے یہ امید نہیں تھی کہ مجھے لوگوں کی جانب سے اتنی محبت ملےگی۔ اس ایوان کو خیرباد کہنا جذباتی لمحہ ہے۔ اس ایوان کے ساتھ بہت سی یادیں جڑی ہیں۔ اسے ہم وطنوں کی جدوجہد اور رقم سے بنایا گیا تھا۔
نریندر مودی نے جی ۲۰؍ کے کامیاب اجلاس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جی ۲۰؍ کا اجلاس نہ تو ایک پارٹی اور نہ ہی ایک فرد بلکہ پورے ملک کی وجہ سے کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے چندریان ۳؍ کی کامیابی پر اسرو کو دوبارہ مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں منتقل ہونے سے پہلے اس پارلیمنٹ ہاؤس سے جڑے لمحات کو یاد کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK