نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے ۷؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ مہمان ٹیم نے ۳؍ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر دی ہے۔ سیریز کا آخری میچ ۱۸؍ جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا۔
EPAPER
Updated: January 14, 2026, 10:00 PM IST | Rajkot
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے ۷؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ مہمان ٹیم نے ۳؍ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر دی ہے۔ سیریز کا آخری میچ ۱۸؍ جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے ۷؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ مہمان ٹیم نے ۳؍ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر دی ہے۔ سیریز کا آخری میچ ۱۸؍ جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کو ٹیم انڈیا کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ نے ۳ء۴۷؍اوورز میں ۳؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ مہمان ٹیم نے ڈیون کونوے (۱۶؍رن) کو ۴۶؍ رن کے اسکور پر گنوا دیا۔ وہاں سے ول ینگ اور ڈیرل مچل نے ۱۵۲؍ گیندوں پر۱۶۲؍ رنز کی شراکت قائم کی، جس سے نیوزی لینڈ کا اسکور ۲۰۸؍رن تک پہنچا۔ ول ینگ نے ۹۸؍ گیندوں میں ۷؍ چوکوں کی مدد سے۸۷؍ رنز بنائے۔
ڈیرل مچل نے چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے گلین فلپس کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے۷۸؍رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو بڑی فتح سے ہمکنار کیا۔ مچل نے۱۱۷؍ گیندوں پر۱۳۱؍ رنز بنائے جس میں دو چھکے اور۱۱؍ چوکے شامل تھے جبکہ فلپس ۳۲؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے ہرشیت رانا، پرسیدھ کرشنا اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
New Zealand win the 2nd ODI in Rajkot and level the series 1⃣-1⃣
— BCCI (@BCCI) January 14, 2026
Scorecard ▶️ https://t.co/x1fEenI0xl#TeamIndia | #INDvNZ | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/XZioDArcsG
اس سے قبل اسٹار بلے باز کے ایل راہل کی شاندار سنچری اور کپتان شبھ من گل کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں مقررہ ۵۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۸۴؍رنز بنا لیے ہیں۔ ہندوستانی اننگز کی خاص بات کے ایل راہل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ رہی۔ انہوں نے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ۹۲؍ گیندوں پر ۱۱۲؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں ۱۱؍ دلکش چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا شامل تھا۔ یہ راہل کی ون ڈے کرکٹ میں آٹھویں سنچری ہے۔ انہوں نے رویندر جڈيجا کے ساتھ ۸۸؍ گیندوں میں ۷۳؍ رنز، نیتیش کمار ریڈی کے ساتھ ۴۹؍ گیندوں میں ۵۷؍ رنز اور محمد سراج کے ساتھ۱۶؍ گیندوں میں ۲۸؍ رنز کی شراکت داری کر کے ہندوستان کے اسکور کو استحکام بخشا۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی تھوک مہنگائی کی شرح دسمبر میں بڑھ کر۸۳ء۰؍ فیصد ہو گئی
میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے شبھ من گل اور روہت شرما نے شاندار شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے۷۰؍ رنز جوڑے۔ ۱۳؍ویں اوور میں کریسٹین کلارک نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ روہت نے۳۸؍ گیندوں میں ۲۴؍ رنز بنائے۔۱۷؍ویں اوور میں کائل جیمیسن نے شبھ من گل کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو بڑا دھچکا دیا۔ شبھ من گل نے ۵۳؍ گیندوں میں۹؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر۵۶؍ رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے بعد شریاس ایّر اور وراٹ کوہلی کو بھی کلارک نے آؤٹ کیا۔ وراٹ نے ۲۹؍ گیندوں میں ۲۳؍ رنز بنائے جبکہ ایّر ۱۷؍گیندوں میں ۸؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:چیمپئن لیگ فاتح پی ایس جی کو سب سے زیادہ انعامی رقم، یوئیفا کی فہرست جاری
دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کو کے ایل راہل اور رویندر جڈيجا کی جوڑی نے سہارا دیا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے۷۳؍ رنز کی شراکت داری کی۔ ۳۹؍ویں اوور میں مائیکل بریسویل نے جڈيجا کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا اختتام کیا۔ جڈيجا نے ۴۴؍گیندوں میں ۲۷؍ رنز بنائے۔ نتیش کمار ریڈی نے۲۱؍ گیندوں میں۲۰؍ رنز بنائے اور ہرشیت رانا ۲؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے مقررہ ۵۰؍ اوورز میں۷؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۸۴؍ رنز بنائے۔