• Wed, 28 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعظم نے آیورویدک ادویات میں نئی ٹیکنالوجی، اے آئی کے استعمال پر زور دیا

Updated: January 28, 2026, 8:01 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو آیورویدک طریقہ علاج میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور کوششوں کی وجہ سے آج ہندوستان آیوش پر مبنی دوائیوں کے لئے بھی ایک قابل اعتماد مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Narendra Modi.Photo:INN
وزیر اعظم مودی۔ تصویر:آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو آیورویدک طریقہ علاج  میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور کوششوں کی وجہ سے آج ہندوستان آیوش پر مبنی دوائیوں کے لئے بھی ایک قابل اعتماد مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے ہندوستان کی آیوش طبی خدمات اور ان کے کاروبار کو بھی بہت سہارا ملے گا۔ 
وزیر اعظم  نے کہا کہ حکومت نے آیوش ویزا جیسی پہل بھی کی ہے جس سے بیرون ملک سے آنے والے افراد کو ہندوستان میں آیوش طبی سہولیات آسانی سے حاصل ہو رہی ہیں۔ وہ یہ بات کیرالہ میں آریہ ویدیہ شالا چیرٹیبل اسپتال کی صد سالہ تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کر رہے تھے جس میں کیرالہ کے گورنر راجندر آرلیکر بھی موجود تھے۔  وزیر اعظم نے آریہ ویدیہ شالا کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے آیوروید کو سائنس اور تحقیق کی بنیاد پر مسلسل پرکھا ہے۔ یہ ادارہ سی ایس آئی آر (سائنسی و صنعتی تحقیقی کونسل) اور ہندوستانی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ جیسی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ اس نے دوا سازی کی تحقیق، طبی تحقیق اور کینسر کی دیکھ بھال پر بھی توجہ دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آیوش وزارت کے تعاون سے کینسر پر تحقیق کے لیے اعلیٰ معیار کی بنیاد قائم کرنا ایک اہم قدم ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:معین علی کا گھریلو کرکٹ میں واپسی کا اعلان، یارکشائر کے ساتھ معاہدہ

انہوں نے کہا کہ ’’اب ہمیں بدلتے وقت کے مطابق آیوروید میں جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کا استعمال بڑھانا چاہیے۔ بیماری کے امکانات کا اندازہ لگانے، مختلف طریقوں سے علاج کے لیے بہت سے نئے تجربات کیے جا سکتے ہیں۔  وزیر اعظم نے کہا کہ جب آیورویدک طریقہ کار کو سائنسی اصولوں پر پرکھا جاتا ہے تو لوگوں کا اعتماد اور مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے منگل کو اعلان شدہ ہند-ای یو آزاد تجارتی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجارتی معاہدہ ہندوستان کی روایتی طبی خدمات اور اس کے پیشہ ور افراد کے لیے بہت معاون ثابت  ہوگا۔ یورپی یونین(ای یو)  کے ان ممالک میں جہاں ابھی کوئی ریگولیشن موجود نہیں ہے، ہمارے آیوش کے ماہرین ہندوستان میں حاصل کی گئی اپنی مہارت کی بنیاد پر خدمات فراہم کر سکیں گے۔ اس سے آیوروید اور یوگا سے جڑے ہمارے نوجوانوں کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ یہ معاہدہ یورپ میں آیوش ویلنس سینٹر قائم کرنے میں مدد دے گا۔ آیوروید۔آیوش سے جڑے تمام ماہرین کو میں اس معاہدے پر مبارکباد دیتا ہوں۔  

یہ بھی پڑھئے:مرکزی بجٹ میں دفاع، اہم معدنیات، توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر رہے گا خاص زور

وزیر اعظم نے کہا کہ آریہ ویدیہ شالا نے آیوروید کو محفوظ رکھنے، فروغ دینے اور آگے بڑھانے میں  ۱۲۵؍ سال میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اسے علاج کا ایک مضبوط نظام بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے ادارے کے بانی ویدیارتنم پی ایس ویریئر آریہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آیوروید کے لیے ان کا نظریہ اور عوامی فلاح کے لیے ان کی لگن آج بھی ہمیں متاثر کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کے دیگر اسپتالوں کو بھی آیوش خدمات سے جوڑا اور آیوش ادویات کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنایا۔ مقصد یہ ہے کہ ہندوستان کی روایتی طبی معلومات ملک کے ہر کونے میں پہنچے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK