پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ملازمین پر صارفین نے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اور رقم کے غبن کا الزام عائد کیا ہے۔ صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بینک نے اپنی پوری برانچ کے عملے کو تبدیل کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 27, 2026, 7:04 PM IST | New Delhi
پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ملازمین پر صارفین نے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اور رقم کے غبن کا الزام عائد کیا ہے۔ صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بینک نے اپنی پوری برانچ کے عملے کو تبدیل کر دیا ہے۔
پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ملازمین پر صارفین نے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اور رقم کے غبن کا الزام عائد کیا ہے۔ صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بینک نے اپنی پوری برانچ کے عملے کو تبدیل کر دیا ہے۔یہ معاملہ گریٹر نوئیڈا میں واقع پی این بی کی سیکٹر پائی- وَن برانچ کا ہے۔صارفین کا الزام ہے کہ ان کے کھاتوں میں موجود رقم ان کی اجازت کے بغیر نکال لی گئی، جبکہ اب بینک رقم واپس کرنے کے لیے مزید وقت مانگ رہا ہے۔بینک کے کھاتہ دار سونو نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ ان کا اس برانچ میں اکاؤنٹ ہے، جس سے تقریباً ۹۰؍ لاکھ روپے غائب ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق، بینک کی جانب سے رقم غائب ہونے کی کوئی وجہ بتائی جا رہی ہے، تاہم انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کی رقم جلد واپس کر دی جائے گی۔راہل نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ان کی والدہ کا اکاؤنٹ بھی اسی برانچ میں ہے۔ بے ضابطگی کا علم ہونے کے بعد جب وہ بینک پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان کی والدہ کے اکاؤنٹ سے تقریباً ۵۱؍ لاکھ روپے غائب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اکاؤنٹ کے ساتھ موبائل نمبر منسلک نہیں تھا، جس کی وجہ سے انہیں غیر مجاز لین دین کی اطلاع بروقت نہیں مل سکی۔
یہ بھی پڑھئے:نیتا جی کے خاندان کا پربھاس کی فلم’’فوجی‘‘ کا ٹیزر ہٹانے کا مطالبہ
دوسری جانب، سونو ساگر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ان کے والد کا اکاؤنٹ اسی برانچ میں ہے، جس میں تقریباً ۸۸؍ لاکھ روپے جمع تھے۔ تاہم، جب انہوں نے اکاؤنٹ کا اسٹیٹمنٹ نکلوایا تو اس میں صرف۲۹ء۱؍ ہزار روپے، یعنی ۱۲۹۰؍ روپے، باقی دکھائی دیے۔سونو ساگر نے دعویٰ کیا کہ یہ مبینہ غبن کسی ایک دن کا معاملہ نہیں بلکہ کئی برسوں سے جاری تھا۔ ان کے مطابق،۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو ان کے والد کے اکاؤنٹ سے ۲۵؍ لاکھ، ۲۰؍ لاکھ، ۵؍لاکھ اور۲۱؍ لاکھ روپے نکالے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی متعدد مرتبہ رقم نکالی گئی۔
یہ بھی پڑھئے:وراٹ کا ہیری کین کیلئے جذباتی پیغام، بیلن ڈی اورجیتنے پرانگلش فٹبالرکو مبارکباد
اس معاملے میں پی این بی کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے، جسے آئی اے این ایس نے دیکھا ہے۔شکایت میں ایک کھاتہ دار نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں اکاؤنٹ میں بے ضابطگی کا علم ہوا، انہوں نے بینک سے رابطہ کیا۔ وہاں موجود ملازمین نے انہیں ایک یا دو دن بعد آنے کا مشورہ دیا۔ تاہم، جب وہ دوبارہ بینک پہنچے تو متعلقہ افسران میں سے کوئی بھی برانچ میں موجود نہیں تھا، جس کے باعث معمول کی بینکنگ سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی تھیں۔شکایت کے مطابق، بینک کی برانچ منیجر نشا تِرکی نے ۲۶؍ اکتوبر کو بتایا کہ پوری برانچ کو معطل کر دیا گیا ہے۔تاہم، پنجاب نیشنل بینک کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔