Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’جرم قبول کرانے کیلئے پولیس بے رحمی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی‘‘

Updated: July 13, 2026, 12:07 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہائی کورٹ کا فیصلہ ، اسے ڈیوٹی کا حصہ نہیں بتایا۔متاثرہ شخص کی۳؍ پولیس افسران کے خلاف کی جانے والی ایف آئی آر اور عرضداشت پر شنوائی کے دوران ہائی کورٹ نے کیس سے ڈسچارج کی اپیل کو خارج کر دیا۔

Bombay Highcourt.Photo:INN
بامبے ہائی کورٹ۔ تصویر:آئی این این
کولہا پور میں پولیس نے ایک شخص کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے کر بری طرح زد و کوب کیا تھا ۔مذکورہ معاملہ میں متاثرہ شکایت کنندہ کی درخواست پر مقامی کورٹ نے زد وکوب کرنے والے افسر اور اہلکاروں کے خلاف کسی ثبوت کے بغیر غیر قانونی حراست میں رکھنے اور بے رحمی سے پٹائی کرنے کے تحت کیس درج کرنے اور محکمہ جاتی جانچ کا بھی حکم دیا تھا ۔وہیںایک افسر اور دو اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی جانچ کے ساتھ جب کیس درج کیا گیا تو انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور اپنے او پر لگائے گئے الزامات اور کیس کو خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔مذکورہ معاملہ میں متاثرہ شخص نے بامبے ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے جسٹس سندیش پاٹل کے روبرو ہونے والی شنوائی کے دوران بتایا کہ ’’ ملزم افسر اور اہلکاروں نے ۲۰۰۸ء کو مجھے ایک قتل کی سازش میں ملوث ہونے اور مجھ پر ہی قتل کا الزام لگاتے ہوئے پوچھ تاچھ کے نام پر پولیس اسٹیشن طلب کیا تھا لیکن جب میں پولیس اسٹیشن پہنچا اور مقتول کو نہ جاننے اور قتل سے متعلق کسی بات کا علم نہ ہونے کا بیان دیا تو انہوںنے مجھے انتہائی بے رحمی سے پیٹا اور کئی دنوں تک غیر قانونی حراست میں بھی رکھا تھا ۔
 
 
متاثرہ نے کورٹ کو ملزم پولیس افسراور اہلکاروں کے خلاف مقامی عدالت میں کی گئی درخواست کے بعد ان کے خلاف کیس درج کئے جانے کی بھی تفصیلات فراہم کی تھی ۔ وہیں افسرا ور اہلکاروں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کیس کو خارج کرنے کی اپیل کی تھی لیکن کورٹ نے ملزمین کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ شبہ اور تفتیش کے نام پر نہ تو کسی مشتبہ کو بےرحمی سے پیٹا جاسکتا ہے اورنہ ہی بے رحمی سے کیا جانے والا عمل تفتیش کا حصہ مانا جاسکتا ہے ۔‘‘ بعد ازیں کورٹ نے ملزمین پر عائد کردہ الزامات کو برقرار رکھتے ہوئے کیس کو خارج کرنے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK