Inquilab Logo Happiest Places to Work

خستہ حال روڈ کے خلاف احتجاج کرنے والے بچوں کےساتھ پولیس کی بدسلوکی

Updated: August 21, 2026, 11:22 AM IST | Agency | Mahoba

مہوبہ میں جھانسی- مرزا پور شاہراہ پر’ جین الفا‘کا احتجاج ،ہائی وے بلاک کردیا،طلبہ کے ساتھ پولیس کی زیادتی، لات مارکر اٹھایا ، دھکا مکی کی،بچوںکے ا حتجاج کے سبب تین گھنٹےتک ہائی وے جام رہا۔

Police personnel are removing protesting schoolchildren. Picture: INN
احتجاج کرنے والے اسکولی بچوں کو پو لیس اہلکار ہٹا رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

جین زی کے بعد شہری سہولیات اورتعلیمی نظام کی خستہ حالی کے خلاف ملک کی متعدد ریاستوں میں جین الفا کےاحتجاج میں شدت آتی جارہی ہے۔ مہوبہ میں جھانسی- مرزا پور شاہراہ پر اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جب رائے پورہ کلاں گاؤں کے اسکولی بچوں( جین الفا) نے سڑک کی خستہ حالی اورجگہ جگہ پانی بھر نے کےخلاف ہائی وے کو بلاک کردیا۔ صورتحال اس وقت بد ترہوگئی جب وہاںموجودپولیس اہلکاروں نے چھوٹے طلبہ کےساتھ بدسلوکی کی۔ ایک پولیس افسر کےطلبہ کو لات مارنے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ موسلا دھار بارش کے درمیان تقریباً تین گھنٹے تک ٹریفک جام رہا جس کے باعث دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بچوں کا الزام ہے کہ وہ مل آپریٹرز کی ہٹ دھرمی اور ذمہ دار اہلکاروں کی غفلت کے باعث سڑک پر آنے پر مجبور ہوئے۔ جائے وقوع پر پہنچی پولیس پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور سڑک خالی کرنے کیلئے انہیں گھسیٹنے اورجبراً ہٹانے کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر: ۲۵؍ اسمبلی نشستوں میں ۴۰؍ فیصد سے زائد ووٹرز کے SIR فارم جمع نہیں ہوئے

رائےپورہ کلاں گاؤں کو ملانے والی تقریباً تین کلومیٹر طویل سڑک گڑھوں کی وجہ سے مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے اور کھدائی کے باعث بچوں کا سکول جانا مشکل ہو گیا ہے۔ صورتحال اس قدر مخدوش ہے کہ ای رکشہ اور آٹو رکشہ اکثر الٹ جاتے ہیں جس سے کئی بچے زخمی ہو جاتے ہیں۔طلبہ کا الزام ہے کہ اس راستے پر کئی دالوں کی ملیں چلتی ہیں۔ ان ملوں سے بڑے، اووَر لوڈڈ ٹرکوں کی آمدورفت اور ملوں سے سیوریج کا پانی سڑک پر چھوڑے جانے سے سڑک مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ جب بچے یا گاؤں والے احتجاج کرتے ہیں تو مل چلانے والے انہیں دھمکیاں دیتے ہیں۔ حکام کی بار بار شکایات کے باوجود جب کوئی کارروائی نہ ہوئی تو بچوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس اسٹیشن اور تحصیلدار ابھیشیک مشرا جائے وقوع پر پہنچے۔ تاہم الزام ہے کہ پولیس نے حساسیت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے بچوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھئے: میٹا نے بچوں کی حفاظت پر’’آنکھیں بند رکھنے‘‘ کی پالیسی اپنائی ہے

حمیر پور میں اسکولی بچے کلکٹر کے دفتر پہنچے
حمیر پور(ایجنسی):اتر پردیش کے ہمیر پور میںبھی سڑکوں کی خستہ حالی اور اسکول پہنچنے میں دشواریوں کی شکایتوںکےساتھ احتجاج کرنے والے بچے کلکٹر کے دفتر پہنچ گئے۔بچوں کےگاؤں میں سڑک نہیں ہے جس کی وجہ سے اسکول تک پہنچنا مشکل ہے۔ احتجاج کرنے والے بچوں کوانتظامیہ نے روکنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کسی طرح  کلکٹریٹ تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ وہاںپہنچ کر ایک بچی نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اور اپنے مسائل بتائے ۔بچی کا کہنا ہے کہ اسکول تک جانے کیلئے راستہ بہت دشوار ہےاور اسی مسئلہ پروہ کلکٹر سے ملاقات کرنے آئے ہیں۔
قنوج کے اسکول میں بچوں کا پرنسپل کو ہٹانے کامطالبہ
حمیر پور(ایجنسی):اتر پردیش کے قنوج کے ایک اسکول میں چھوٹے بچوںکے احتجاج کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پروائرل ہوا ہے۔اسکول کے باہر خستہ حال راستہ پرپانی بھرا ہے اوربچےاحتجاج کررہے ہیں۔ یہ ضلع قنوج کے گوگار پورہ کمپوزٹ اسکول کا معاملہ جہاں کے بچوںنے پرنسپل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ابھینے میتھس نامی یوزر نے پوسٹ کیا ہےاورلکھا ہےکہ اگرآپ اسکولوں میںیوٹیوبرس کے داخلے پرپابندی لگائیں گےتوخود اسکول کے بچےباہرآکربنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف آواز ا ٹھائیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK