Inquilab Logo

دھولیہ میں پولیس بھرتی ،۴۲؍ اسامیوں کیلئے ۳؍ ہزار سے زائد امیدوار

Updated: January 04, 2023, 1:10 PM IST | Ismail Shad | Dhulia

چار؍ دنوں تک میدانی جانچ جاری رہے گی،کڑاکے کی ٹھنڈ کے باوجود امیدواروں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے

On the first day of police recruitment, the screening of 800 candidates was completed on Monday, the process will continue till January 5; Photo: INN
پولیس بھرتی کے پہلے دن پیر کو۸۰۰؍ امیدواروں کی جانچ کا عمل مکمل ہوا تھا ، یہ عمل ۵؍ جنوری تک جاری رہےگا;تصویر:آئی این این

 دھولیہ ضلع پولیس فورس کی۴۲؍ اسامیوں کیلئے بروز پیر سے میدانی جانچ کی شروعات ہوچکی ہے۔مذکورہ اسامیوں کیلئے۳؍ ہزار۷۹۶؍خواہشمند امید واروں نے عریضے  دئیے ہیں۔پہلے دن۸۰۰؍ امیدواروں کی میدانی جانچ کا مرحلہ مکمل ہوا ہے۔چار دنوں تک میدانی جانچ کا سلسلہ جاری رہے گا۔بھرتی کا عمل شفافیت کے ساتھ کئے جانے کی اطلاع ضلع سپرنٹنڈینٹ آف پولیس سنجے بارکنڈے نے میڈیا کے نمائندوں کو دی۔
 اس ضمن میں ضلع ایس پی بارکنڈے نے مزید بتایا کہ۲؍جنوری سے۵؍ جنوری تک بھرتی کیلئے میدانی جانچ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔پہلے تین دنوں میں مرد امیدواروں کی میدانی جانچ کا عمل مکمل کیا جائے گا علاوہ ازیں آخری دن یعنی۵؍جنوری کو خواتین اور تیسری صنف کےامیدواروں کی میدانی جانچ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔بارکنڈے نے یہ بھی بتایا کہ پولیس بھرتی کے لیے باہر سے آنے والے امیداروں کے قیام و طعام کا انتظام پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہی کیا گیا ہے۔بھرتی کا عمل شفافیت کے ساتھ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔کڑاکے کی ٹھنڈی میں پولیس بھرتی کی جانچ کا عمل شروع ہوا ہے اس کے باوجود امیداروں کی جانب سے بہت اچھا تعاون ملا ہے۔
  بارکنڈے نے یہ بھی کہا کہ امیدواروں کو بھرتی کے نام پر کسی بھی طرح کا لالچ دینے یا غیر قانونی طریقے پر آمادہ کرنے والوں کے خلاف شکایت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بھرتی کے عمل کیلئے۵۵؍افسران اور۲۲۵؍ پولیس دستے متعین کئے جانے کی اطلاع ضلع سپر نٹنڈینٹ آف پولیس سنجے بارکنڈے نے دی ہے۔میدانی جانچ کی عملی سرگرمی کے وقت ایڈیشنل ایس پی کیشور کالے، ڈپٹی ایس پی رشکیش ریڈّی، پی آئے ہیمنت پاٹل، نتن دیشمکھ، آنند کوکرے کے علاوہ دیگر محکموں کے پولیس افسران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK