Inquilab Logo

پولیس کی آل آؤٹ مہم، ۲؍ ہزار سے زائد افراد پر کارروائی

Updated: May 06, 2024, 10:51 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ان میں سماج دشمن عناصر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

Police officers in an area checking vehicles during the blockade at night. Photo: INN
ایک علاقے میں پولیس اہلکاررات میں ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

ممبئی پولیس گزشتہ کئی ماہ سے مجرمانہ اور شرپسندانہ سرگرمیوں پر قابو پانے اور اس میں ملوث افراد پر قدغن لگانے کے لئے مہم چلارکھی ہے۔ گزشتہ دنوں ۳؍اور ۴؍ مئی کو ممبئی پولیس نے شہر کے مختلف علاقو ں میں جہاں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کی ہے وہیں اس مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی قدغن لگایا ہے۔
  اس مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کے لئے خصوصی طور پر ممبئی پولیس نے ۳؍ اور ۴؍ مئی کے درمیان شہر اور مضافات کے ۱۱۱؍ علاقوں میں ناکہ بندی کی تھی۔ اس ناکہ بندی کے دوران پولیس نے دو اورچار پہیہ گاڑیوں میں سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ہزار ۲۳۳؍ گاڑیوں کی جانچ کی تھی۔بعد ازیں خاطی پائے جانے والے ۲؍ ہزار ۴۴۰؍ افرا دکے خلاف کارروائی کی اور ان سے جرمانہ وصول کیا۔

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان فائرنگ کیس: وعدہ معاف اور دیگر گواہان کے بیانات مکوکا کورٹ کے سپرد

اس کارروائی کے دوران شراب پی کر گاڑی چلانے والے ۷۷؍ افراد کے خلاف نہ صرف کیس درج کیا گیا بلکہ جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے ساتھ ہی اس مہم کے تحت مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل ایسے ۵۳؍افراد کو تلاش کرکے انہیں حراست میں لیا گیا جن کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مختلف مجرمانہ معاملات کے ۸؍مفرور ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔یہی نہیں اس مہم کے دوران لوک سبھا انتخابات اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے تحت غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کرنے اور رکھنے والے ۴۹؍ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی تحویل سے بڑے پیمانے پر چاقو ، تلوار اور دیگر اسلحہ ضبط کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK