Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولہاپور میں پھر سیاسی مساوات تبد یل، سمرجیت گھاٹگے دوبارہ بی جے پی میں

Updated: April 09, 2026, 12:40 PM IST | Agency | Kolhapur

حسن مشرف کے کٹر مخالف گھاٹگے۲۰۲۴ ء کے اسمبلی الیکشن سے قبل بی جے پی چھوڑ کر این سی پی (شرد) میں شامل ہوئے تھے۔

Samarjit Ghatge Between Ravinder Chauhan And Chandrakant Patil.Photo:INN
رویندر چوہان اور چندرکانت پاٹل کے درمیان سمرجیت گھاٹگے- تصویر:آئی این این
کولہاپور کی سیاست میں ایک بار پھر بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ۲۰۲۴ء کے اسمبلی الیکشن سے قبل بی جے پی چھوڑ کر این سی پی (شرد) میں شامل ہونے والے سمرجیت سنگھ گھاٹگے بدھ کو دوبارہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر رویندر چوہان کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
اہم بات یہ ہے کہ۲۰۱۹ء کے اسمبلی الیکشن میں گھاٹگے نے بی جے پی کے ٹکٹ پر حسن مشرف کے خلاف الیکشن لڑا تھا جو اس وقت این سی پی  (غیر منقسم) میں تھے اور مہا وکاس اگھاڑی کا حصہ تھے لیکن ۲۰۲۴ء کے اسمبلی الیکشن میں جب این سی پی منقسم ہو چکی تھی اور حسن مشرف اجیت پوار کے ساتھ مہایوتی (یا بی جے پی) کا دامن تھام چکے تھے،سمرجیت گھاٹگے شرد پوار کی این سی پی میں شامل ہو گئے ۔ یعنی مہا وکاس اگھاڑی کا حصہ ہو گئے اور پھر حسن مشرف کے خلاف الیکشن لڑا۔ لیکن اس بار بھی انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
 
 
تاہم بلدیاتی انتخابات اور اجیت دادا کی موت کے بعد ضلع میں سیاسی مساوات بدلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ یہ دیکھتے ہی سمرجیت گھاٹگے دوبارہ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ ان کا بی جے پی میں داخلہ کاگل میں سیاسی مساوات کو بدلنے کے لحاظ سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔کاگل میں شاہو گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین راجے سمرجیت سنگھ گھاٹگے، اپنے بیٹوں راجے اکھلیش سنگھ، راجے ویریندر سنگھ گھاٹگے، پنچایت سمیتی کی چیئرپرسن سورنا پاٹل، ڈپٹی میئر جینت راون اور کئی دوسرے کارکنان کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے۔  بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوہان نے ان سب کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ تقریب میں وزیر برائے اعلیٰ تکنیکی تعلیم چندرکانت پاٹل، رکن پارلیمان دھننجے مہاڈک، راج وردھن نائک نمبالکر ، سینئر لیڈر پرکاش اودئے، بی جے پی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نوناتھ بان اور دیگر لیڈران نے شرکت کی۔
 
 
اس موقع پر رویندر چوہان نے کہا کہ سمرجیت سنگھ گھاٹگے کی آمد سے کولہاپور ضلع میں بی جے پی کی طاقت مزید بڑھے گی۔ بی جے پی کے نظریے کو  گائوںگاؤں تک  پہنچانے کیلئے سازگار ماحول ہے اور اس کیلئے ہمیں گھاٹگے کی قیادت میں مل کر کام کرنا ہے۔ گھاٹگے اعتماد کے ساتھ بی جے پی میں داخل ہوئے ہیں اور انہیں ٹوٹنے نہیں دیں گے، چوہان نے یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK