Inquilab Logo

پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے تاریخی ملاقات

Updated: March 07, 2021, 2:04 PM IST | Agency | Baghdad

کمزور طبقات کیلئے آواز بلند کرنے پر پوپ نے سیستانی کا شکریہ ادا کیا

Pope Francis talking to Supreme Leader Ayatollah Sitani.Picture:INN
پوپ فرانسس ، اعلیٰ مذہبی لیڈرآیت اللہ سیتانی سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔تصویر :آئی این این

عراق کے تاریخی دورے  کے دوران کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سنیچر کو نجف شہر میں  اعلیٰ  مذہبی لیڈر  آیت اللہ علی سیستانی سے  ملاقات کی۔ واضح رہے کہ پوپ پہلی مرتبہ عراق کے ۴؍ روزہ دورے پر ہیں۔ اپنی آمد کے پہلے روزجمعہ کو انہوں نے  بغداد  عراق  کے وزیراعظم  سمیت مختلف سیاستدانوں اور کیتھولک مذہبی لیڈروں  سے بھی ملے تھے۔  ان کا یہ دورہ پیر تک جاری رہے گا اور متعدد شہروں میں جائیں گے۔ اتوار کو وہ  شمالی عراق کے  موصل  شہر میں چرچ اسکوائر میں عیسائیوں برادری کی ایک بڑی دعائیہ تقریب میں بھی  شرکت کریں گے۔  سنیچر کی صبح پوپ فرانسس بغداد سے ۲۰۰؍ کلو میٹر جنوب میں واقع نجف شہر میں معمر مذہبی لیڈر علامہ سیستانی کے گھر پہنچے۔ دونوں شخصیات کے درمیان بند کمرے میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ اس  میڈیا کو شریک ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔  اس  موقع پر نجف شہر کی بعض شاہراہوں پر پوپ فرانسیس اور آیت اللہ علی سیستانی کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں اور انگریزی میں اس  ’تاریخی ملاقات‘ سے متعلق کی عبارت بھی تحریر تھی۔ ذرائع کے مطابق  پوپ فرانسس نے کمزور ترین طبقات کے دفاع  اور ا کے حق کیلئے آواز بلند کرنے پر آیت اللہ سیستانی کا شکریہ ادا کیا۔ سیستانی  کے دفتر  کے مطابق  معمر مذہبی لیڈر نے امن امان کے فروغ کی کوششوںکی حمایت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK