• Sun, 19 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایک اور یورپی ملک پرتگال میں نقاب پر پابندی عائد، جرمانہ اور سزا بھی ہو گی

Updated: October 18, 2025, 10:22 PM IST | Lisbon

ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کابِل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کابِل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا۔ جس پر ووٹنگ کی گئی۔ حکومتی اتحاد لبرل جماعتوں اور شیگا پارٹی کے۶۰؍ اراکین نے بل کے حق میں وٹ دیا جبکہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹ ارکان نے مخالفت کی۔ تاہم، عددی اکثریت کے باعث یہ بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر۲۰۰؍ سے ۴؍ہزار یورو تک جرمانہ ہوگا۔ علاوہ ازیں کسی کو زبردستی نقاب پہنانے یا مجبور کرنے پر۳؍ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ جس سے بچیوں کو نقاب کروانے کے خواہشمند والدین تشویش میں مبتلا ہیں۔ تاہم، خیال رہے کہ نقاب پر پابندی صرف عوامی مقامات پر ہوگی البتہ ہوائی جہازوں، سفارتی احاطوں اور عبادت گاہوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فن لینڈ میں سال۲۰۲۵ء میں۴؍ لاکھ سے زائد مشتبہ مجرمانہ معاملات درج ہوئے

واضح رہے کہ پرتگال اکیلا یورپی ملک نہیں جس نے نقاب پر پابندی عائد کی ہو۔ متعدد یورپی ممالک جیسے فرانس، آسٹریا، بلجیم اور ہالینڈ میں بھی کہیں مکمل تو کہیں جزوی پابندیاں ہیں۔ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اب یہ بل صدر کے پاس توثیق کیلئے جائے گا۔ مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا بل کو ویٹو سکتے ہیں یا نظرثانی کیلئے آئینی عدالت میں بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK