فن لینڈ میں سال۲۰۲۵ء میں۴؍ لاکھ سے زائد مشتبہ مجرمانہ معاملات درج ہوئے، اس کے علاوہ بچوں کے استحصال کے مواد کو دیکھنے اور پاس رکھنے کے واقعات میں ۱۴۰؍ فیصد کا اضافہ، اعداد و شمار کے بطابق آن لائن ان جرائم میں ۹۰؍ فیصد آن لائن ہوئے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 18, 2025, 8:04 PM IST | Helsinki
فن لینڈ میں سال۲۰۲۵ء میں۴؍ لاکھ سے زائد مشتبہ مجرمانہ معاملات درج ہوئے، اس کے علاوہ بچوں کے استحصال کے مواد کو دیکھنے اور پاس رکھنے کے واقعات میں ۱۴۰؍ فیصد کا اضافہ، اعداد و شمار کے بطابق آن لائن ان جرائم میں ۹۰؍ فیصد آن لائن ہوئے ہیں۔
فن لینڈ میں سنیچر کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال ۲۰۲۵ء میں۴؍ لاکھ سے زائد مشتبہ مجرمانہ معاملات درج ہوئے، اس کے علاوہ بچوں کے استحصال کے مواد کو دیکھنے اور پاس رکھنے کے واقعات میں ۱۴۰؍ فیصد کا اضافہ، اعداد و شمار کے مطابق ان جرائم میں ۹۰؍ فیصد آن لائن ہوئے ہیں۔ جرائم میں یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ۳؍ فیصد زیادہ ہے۔فن لینڈ کے قومی نشریاتی ادارے وائے ایل ای کے مطابق، سنہ ۲۰۲۵ء میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں فن لینڈ میں مجرمانہ واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ادارے نے فن لینڈ کے اعدادوشمار کے ادارے کے جاری کردہ ڈیٹا کے حوالے سے بتایا کہ کل۷۸۰۰؍ مشتبہ جنسی جرائم درج ہوئے، جو ۱۰؍ فیصد اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: فلسطینی لیڈر مروان برغوثی کی اسرائیلی جیل میں جان کو خطرہ ،بیٹے کا اظہارِ تشویش
۴؍ لاکھ سے زائد درج ہونے والے مجرمانہ معاملات میں سے، بچوں کے استحصال کے مواد کی تشہیر، مواد اپنے پاس رکھنایامشاہدے کے۲۲۰۰؍ واقعات درج ہوئے، جس کا مطلب ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً ۱۴۰؍ فیصد زیادہ۔ڈیٹا سے یہ بھی پتہ چلا کہ ان مشتبہ جرائم میں سے۹۰؍ فیصد سے زیادہ آن لائن ہوئے۔تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ ملک میں مشتبہ دکانوں سے چوری کے واقعات میں کس طرح اضافہ ہوا ہے، کیونکہ اس سال اس قسم کے ۵۴۰۰۰؍ واقعات درج ہوئے، جو کہ گزشتہ کے مقابلے میں ۱۶؍ فیصد زیادہ ہے۔