Inquilab Logo

پاکستان میں طویل انتظار کے بعد بجلی بحال

Updated: January 25, 2023, 10:43 AM IST | Islamabad

پاکستا ن میں منگل کو صبح ۵؍ بجے بجلی سپلائی بحال ہوئی ۔ اس طرح طویل انتظار کے بعد عوام کو راحت ملی۔

Pakistan`s Energy Minister Khurram Dastgir addressing the press conference.
پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے۔

 پاکستا ن میں منگل کو صبح ۵؍ بجے بجلی سپلائی بحال ہوئی ۔ اس طرح طویل  انتظار کے  بعد عوام کو راحت ملی۔  پور ے ملک میں ایک ساتھ  اجالا نہیں ہوا ہے بلکہ کچھ مقامات پر  بجلی آتے آتے دوپہر ہوگئی۔  میڈیارپورٹس منگل کو بجلی بحال ہونے کے بعد پا کستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا،’’ بجلی کے بحران کی حتمی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے  لیکن پورے ملک میں بجلی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔اس بحران پر افواہیں بھی اڑیں اور لطیفے بھی بنے لیکن بجلی کا ترسیلی نظام مکمل طور پر محفوظ ہے۔‘‘خرم دستگیر نے کہا ،’’ ایسی افواہیں بھی اڑیں کہ حکومت کے پاس بجلی کے کارخانے چلانے کیلئے ایندھن موجود نہیں۔‘‘انہوں نے واضح کیا ،’’ ایندھن وافر مقدار میں موجود تھا اور ہے اور اسی کو استعمال کر کے بجلی بحال کی گئی ہے۔‘‘
 ان کا کہنا تھا،’’ مرحلہ وار بجلی کی ترسیل شروع ہوئی۔ سب سے پہلے ملتان کو رات ساڑھے۱۲؍ بجلی فراہم کر دی گئی تھی۔پھر سکھر، اسلام آباد اور دوسرے شہروں کی بجلی بحال ہوئی۔  منگل کی صبح سوا۵؍ بجے تک پورے ملک میں مکمل طور پر بجلی بحال ہو گئی ہے۔‘‘
  انہوں  نے یہ بھی بتایا ،’’ مکمل طور پر بجلی بحال ہونے میں ۴۸؍ سے ۷۲؍ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ آئندہ۴۸؍ گھنٹے کے دوران بجلی کی مقدار میں کمی رہے گی اور محدود پیمانے پر لوڈشیڈنگ ہوگی جس سے صنعتی صارفین مستثنیٰ ہوں گے۔‘‘خرم دستگیر کا یہ بھی کہنا تھا ،’’بجلی کو بحال کرنے کا  عمل کسی نقصان کےبغیر کی پورا کیا گیا اور کسی قسم کی آگ لگنے یا کوئی اور ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔‘‘ ان  کے بقول، ’’حکومت کو صارفین کے بلوں کا بھی خیال رہتا ہے، اس لئے مہنگے پلانٹ کم سے کم چلائے جاتے ہیں۔‘ان کے مطابق ’’بجلی کی سب سے کم طلب جنوری کی راتوں میں ہوتی، اسی لئے اس بحران سے بہت ز یادہ دقت نہیں ہوئی۔ ‘‘
  ایک سوال کے جوا ب میں ان کاکہنا تھا ، ’’ وزیراعظم نے انکوائری ٹیم بنا دی ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر مصدق ملک کر رہے ہیں۔‘‘
 ادھر بجلی  بحال   ہونے کے بعد شکریہ کی مہم پر   عالیہ حمزہ ملک  نے ٹویٹ کیا ، ’’نہ بجلی ہے ،نہ پانی ہے۔نہ گیس ہے، نہ دوائی ہے۔نہ آٹا ہے، نہ دال ہے۔ نہ ڈالر ہے،نہ کاروبار ہے۔   پرانا پاکستان ہی بھلا تھا ، یہ تاریخ کا تاریک ترین دور ہے۔ (بتائیے کہ)شکریہ کس کااداکرناہے؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK