ہندوستانی تیز گیندباز پرسدھ کرشنا کو نیوزی لینڈ کے دورے پر ہونے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔ وہ اب انڈیا اے کی ٹیم سے جڑیں گے اور نیوزی لینڈ اے کے خلاف تیسرے اور آخری چار روزہ مقابلے میں کھیلیں گے۔
EPAPER
Updated: October 30, 2026, 6:03 PM IST | Mumbai
ہندوستانی تیز گیندباز پرسدھ کرشنا کو نیوزی لینڈ کے دورے پر ہونے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔ وہ اب انڈیا اے کی ٹیم سے جڑیں گے اور نیوزی لینڈ اے کے خلاف تیسرے اور آخری چار روزہ مقابلے میں کھیلیں گے۔
ہندوستانی تیز گیندباز پرسدھ کرشنا کو نیوزی لینڈ کے دورے پر ہونے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔ وہ اب انڈیا اے کی ٹیم سے جڑیں گے اور نیوزی لینڈ اے کے خلاف تیسرے اور آخری چار روزہ مقابلے میں کھیلیں گے۔ اس دوران محمد سراج انڈیا اے کے لیے دوسرا چار روزہ میچ کھیلنے کے لیے دستیاب رہیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:رجنی کانت کی فلم’ ’جیلر ۲‘‘ نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، بائیں ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے پرسدھ کو میچ کھیلنے کے لیے ضروری ورک لوڈ اٹھانے کی حالت میں پہنچنے کے لیے مزید وقت درکار ہوگا۔ ون ڈے سیریز سے دستبردار ہونے سے انہیں میچ پریکٹس حاصل کرنے اور ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا موقع ملے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ۱۹؍ نومبر سے شروع ہوگی، جبکہ ون ڈے مقابلے ۴؍ سے ۱۵؍ نومبر تک کھیلے جائیں گے۔
نتیش کمار ریڈی ۴؍نومبر کو ہونے والے پہلے ون ڈے کے لیے ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ اس کے بعد وہ ۷؍ نومبر سے شروع ہونے والے آخری چار روزہ مقابلے کے لیے انڈیا اے کی ٹیم سے جڑیں گے۔ بی سی سی آئی کے مطابق اس سے انہیں ٹیسٹ سیریز سے قبل میچ پریکٹس حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھئے:فٹبالر حمزہ چودھری نے غزہ کے بچوں کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ سے زائد فنڈ جمع کئے
نیوزی لینڈ اے کے خلاف دوسرے چار روزہ مقابلے کے لیے انڈیا اے کی ٹیم اس طرح ہے:یشسوی جیسوال، بی سائی سدرشن، دیودت پڈیکل، یش راٹھوڑ، آر سمرن، دھرو جریل (کپتان، وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، محمد سراج، آکاش دیپ، شکھر موہن، مکیش چودھری، مکیش کمار، مانَو سوتھار اور کمار کشاگر (وکٹ کیپر)۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:شبھ من گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، شریاس ایّر (نائب کپتان)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، نمن دھیر، انشول کمبوج، گرنور برار، روتوراج گائیکواڑ، عرشدیپ سنگھ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، محمد سراج، کلدیپ یادو، نتیش کمار ریڈی (صرف پہلے ون ڈے کے لیے)۔
نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے اور پانچویں ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: شریاس ایّر (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، تلک ورما، ایشان کشن (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، نمن دھیر، عاقب نبی، گرنور برار، رتوراج گائیکواڑ، ارشدیپ سنگھ، کمار کشاگر (وکٹ کیپر)، محمد سراج، یش ٹھاکر اور کلدیپ یادو۔