Inquilab Logo

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور نائب صدر و نکیا نائیڈونے آرمی ڈے پر مبارکباد دی

Updated: January 15, 2020, 1:10 PM IST | Agency

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور نائب صدر ونکيا نائیڈو نے ۷۲؍ ویں ’آرمی ڈے‘ کے موقع پر بدھ کو مبارکباد دی۔ صدر كووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کے تمام فوجی بھائی بہنوں، بہادروں اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد۔

آرمی ڈے ۲۰۲۰ ۔ تصویر : آئی این این
آرمی ڈے ۲۰۲۰ ۔ تصویر : آئی این این

نئی دہلی (ایجنسی ) : صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور نائب صدر ونکيا نائیڈو نے ۷۲؍ ویں ’آرمی ڈے‘ کے موقع پر بدھ کو مبارکباد دی۔ صدر كووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کے تمام فوجی بھائی بہنوں، بہادروں اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد۔ آپ ہمارے ملک کے فخر اور ہماری آزادی کے محافظ ہیں۔ آپ نے ہماری خودمختاری کی حفاظت کی ہے، ملک کے ۔افتخار میں اضافہ کیا  ہے اور لوگوں کی حفاظت کی ہے۔ جے ہند۔

 

 ونکیا نائیڈو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ’’ آرمی ڈے کے موقع پر فوج کے حکام، فوجیوں اور سابق فوجیوں کے حوصلہ و بہادری، قوم کے تئیں فرائض اور نظم و ضبط اور کو سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی فوج نے نہ صرف ملک کی حدود کی حفاظت کی ہے بلکہ دہشت گردی سے ملک کو داخلی سلامتی کوبھی تحفظ دی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر کے وقت بچاؤ کاموں میں آپ کی امداد سے متاثرین کو بڑی راحت ملی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK