• Mon, 03 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چاول، دال اور خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں ہفتہ وار گراوٹ درج کی گئی

Updated: November 03, 2025, 12:23 PM IST | Agency | New Delhi

سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت۱۱۱؍روپے فی کوئنٹل گر گئی، پام آئل میں ۱۸؍ روپے کی کمی آئی، مونگ پھلی کا تیل۸۵؍ روپے اور سویا بین کا تیل۲۱؍ روپے فی کوئنٹل سستا ہوا۔

Wheat remained almost stable at Rs 91.2859 per quintal. Photo: PTI
گیہوں ۹۱ء۲۸۵۹؍ روپے فی کوئنٹل پر تقریباً مستحکم رہا۔ تصویر: پی ٹی آئی
گھریلو تھوک اجناس بازاروں میں گزشتہ ہفتے چاول کی اوسط قیمتیں گھٹ گئیں، دالوں اور خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی جبکہ گندم اور چینی کی قیمت تقریباً مستحکم رہی۔
گھریلو تھوک اجناس بازار میں ہفتے کے دوران چاول کی اوسط قیمت ہفتے کے اختتام پر۳؍ ہزار۸۲۶؍روپے فی کوئنٹل رہی۔ گیہوں ۲۸۵۹ء۹۱؍ روپے فی کوئنٹل پر تقریباً مستحکم رہا۔ آٹے کی قیمت۶؍روپے گھٹ کر۳۳۱۸ء۶۰؍ روپے فی کوئنٹل رہ گئی۔
گزشتہ ہفتے سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت۱۱۱؍روپے فی کوئنٹل گر گئی۔ پام آئل میں ۱۸؍ روپے کی کمی آئی۔
اسی طرح مونگ پھلی کا تیل۸۵؍ روپے اور سویا بین کا تیل۲۱؍ روپے فی کوئنٹل سستا ہوا۔ سورج مکھی کے تیل کی قیمت۱۴؍ روپے اور بنسپتی کی۲۸؍ روپے فی کوئنٹل گھٹ گئی۔
دالوں میں مسور دال کی اوسط قیمت میں ۲۹؍ روپے فی کوئنٹل کی ہفتہ وار کمی درج کی گئی۔  چنے کی دال۱۳؍ روپے اور مونگ دال۵۰ ؍  روپے فی کوئنٹل سستی ہوئی، تور(ارہر) دال۱۱؍ روپے اور اُڑد دال۶۲؍ روپے فی کوئنٹل گر گئی۔
میٹھے کے بازار میں ہفتے کے دوران گُڑ کی اوسط قیمت۶؍روپے فی کوئنٹل بڑھ گئی جبکہ چینی کی قیمت تقریباً مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK